ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2013 |
اكستان |
|
ماہِ رجب کے فضائل واَحکام ( حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب، راولپنڈی ) ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : رجب المرجب کا مہینہ اُن چار مہینوں میں سے ہے جو کہ حرمت ،عظمت اَورفضیلت والے ہیں قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : ( اِنَّ عِدَّةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْھَآ اَرْبَعَة حُرُم ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلا تَظْلِمُوْا فِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ ۔) (سُورہ توبہ آیت ٣٦ ) '' یقینا شمار مہینوں کا (جو کہ ) کتاب ِالٰہی (یعنی اَحکامِ شرعیہ )میں اللہ کے نزدیک (معتبر ہیں )بارہ مہینے (قمری) ہیں (اَور کچھ آج سے نہیں بلکہ )جس روز اللہ تعالیٰ نے آسمان اَورزمین پیدا کیے تھے (اُسی روزسے ، اَور )اِن میں چار خاص مہینے اَدب کے ہیں (ذیقعدہ، ذی الحجہ ، محرم ، رجب)، یہی (اَمرِ مذکور)دین ِمستقیم ہے (یعنی اِن مہینوں کا بارہ ہونا اَورچار کا بالتخصیص اَشْھُرِ حُرُم ہونا )سو تم اِن سب مہینوں کے بارے میں (دین کے خلاف کرکے جو کہ موجب ِگناہ ہے )اپنا نقصان مت کرنا۔''(بیان القرآن ملخص) اِمام جصاص نے اَحکام القرآن میں فرمایا ہے کہ اِن میں اِشارہ اِس بات کی طرف ہے کہ (چار) متبرک مہینوں کا خاصہ یہ ہے کہ اِن میں جو شخص کوئی عبادت کرتا ہے اُس کو بقیہ مہینوں میں بھی عبادت کی توفیق اَورہمت ہوتی ہے ،اِسی طرح جو شخص کوشش کرکے اِن مہینوں میں اپنے آپ کو گناہوں