Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2013

¾اكستان Ù

15 - 64
نہ تھا جس کی وجہ سے خادمہ پریشان تھی اَور زیادتی ٔپریشانی کے باعث کبھی اَندر جاتی اَور کبھی باہر آتی، اِس حالت کو سامنے دُکان پر بیٹھا ایک نانبائی بھی دیکھ رہا تھا چنانچہ قیاس سے دَریافت کیا کہ پریشانی کھانا نہ ہونے کی وجہ سے ہے فورًا ہی ایک خوان میں کھانا لگا کر کھانا خواجہ صاحب کے گھر بھیج دیا جس کو   گھر والوں اَور مہمانوں نے شکم سیر ہو کر کھایا، شام کو جب خواجہ صاحب تشریف لائے تو تمام حالات  اَور نانبائی کی خدمت معلوم ہوئی چنانچہ خواجہ صاحب نے نان بائی کو پاس بلایا اَور فرمایا کہ مانگ کیا مانگتا ہے  ؟  نانبائی نے عرض کیا پہلے آپ وعدہ کریں کہ جو کچھ میں مانگوں گا وہ آپ عنایت فرمائیں گے ۔
خواجہ صاحبنے وعدہ کیا جو کچھ مانگے گا وہی دیا جائے گا۔ نانبائی نے عرض کیا  :  تو اَچھا مجھے آپ اَپنے جیسا بنا لیں۔ خواجہ صاحب نے فرمایا  :  یہ سوال تو نے ٹھیک نہیں کیا ،یہ چیز تیرے مناسب نہیں ہے ۔
نانبائی نے عرض کیا  :  کچھ بھی ہو آپ مجھے اَپنے جیسا بنالیں۔ بہر حال خواجہ صاحب نانبائی کو اَندر لے گئے اَور توجہ ڈالی، تھوڑی دیر کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ حجرے سے ایک ہی شکل کے دوصاحب (خواجہ باقی باللہ) نکل رہے ہیں مگر اَصلی اَور نقلی میں یہ  فرق تھا کہ نانبائی مدہوش تھا اَور خواجہ صاحب باہوش تھے۔ تیسرے دِن نانبائی کا اِنتقال ہو گیا۔
 اِس کے بعد حضرت نے اِرشاد فرمایا اِس کا نام'' توجہ'' ہے اَور فرمایا کام کرو محض بزرگوں کی توجہ پر تکیہ لگا کر نہ بیٹھو، توجہ سے جو چیز حاصل ہوتی ہے وہ اَفضل نہیں ہوتی، فضیلت محنت اَور مشقت سے حاصل کرنے میں ہے۔ 
(٤)  درسِ بخاری شریف میں اِرشاد فرمایا : حضرت مجدد الف ثانی   حضرت باقی باللہ صاحب  کے مرید اَور خلیفہ ہیں، ایک مرتبہ حضرت مجدد صاحب حج کے اِرادے سے چلے، خیال آیا کہ چلو دہلی میں بزرگوں سے ملاقات کرتے چلیں چنانچہ جب دہلی کے تمام بزرگوں سے ملاقات کر چکے تو آخر میں خواجہ صاحب کے پاس گئے اَور عرض کیا کہ حضرت! بیت اللہ کی زیارت کے لیے جارہا ہوں دُعا فرمائیے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 ( حمد باری تعالٰی ) 7 1
5 درس حديث 9 1
6 اللہ کو جھٹلانا : 9 5
7 اللہ کو گالی دینا : 9 5
8 سیکولراِزم اَور قادیانیت 11 1
9 اَنفَاسِ قدسیہ 13 1
10 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 13 9
11 حکایاتِ صالحین : 13 9
12 چراغِ محمد ۖ کی چند شعائیں یعنی ملفوظات شیخ الاسلام 13 9
13 پردہ کے اَحکام 22 1
14 نا محرم رشتہ دَاروں سے پردہ : 22 13
15 زینت و مواقعِ زینت کی تفصیل اَور اُن کا شرعی حکم : 22 13
16 آج کل کے خوبصورت برقعے : 23 13
17 ایک ہی گھر میں نامحرم رشتہ دَاروں کے ساتھ رہنا ہو تو پردہ کس طرح کیا جائے : 23 13
18 ضرورت کے وقت نامحرم کے سامنے آنے کا طریقہ : 24 13
19 پردہ کا لحاظ کرنے کی وجہ سے رشتہ دَاروں میں تعلقات کی خرابی کا شبہ : 24 13
20 جس کو ناجائز فعل سے اِطمینان ہو اُس کو بھی پردہ کرنا ضروری ہے : 26 13
21 پاک دامن اَور پاکیزہ دِل والوں سے پردہ : 26 13
22 پاک دامن اَور پاکیزہ دِل والوں سے پردہ : 26 13
23 قرآنیات 27 1
24 قسط : ١٧ سیرت خلفائے راشدین 28 1
25 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب 28 24
26 حضرت فاروقِ اَعظم کی خلافت : 28 24
27 عام اَخلاق وحالات : 29 24
29 الیکشن کے حوالے سے پاکستان کے علماء ِکرام اَور عوام الناس سے اَپیل 32 1
30 اِنتخابات میں ووٹ، ووٹراَور اُمیدوار کی شرعی حیثیت 33 1
31 ووٹ اَور ووٹر : 35 30
32 ضروری تنبیہ : 36 30
33 اِس حقیقت کو سامنے رکھیں تو اِس سے مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہوتے ہیں : 38 30
36 قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 39 1
37 قرآن کی قانونی عظمت : 39 36
38 اِنسان کے لیے اِختیاری قانون : 40 36
39 قانون ساز قو ت میں مندرجہ ذیل اُمور کا پایا جانا ضروری ہے 40 36
40 فہم ِ اِنسانی میں عادت و خواہش کی دَخل اَندازی : 41 36
41 بقول علامہ اِقبال : 43 36
42 (١) سرولف لکھتا ہے : 43 36
43 (٢) ڈاکٹر مولیس فرانسیسی لکھتا ہے : 43 36
44 (٣) ڈاکٹر سموئیل لکھتا ہے : 43 36
45 (٤) جارج سیل لکھتا ہے : 43 36
46 (٥) ارمیکسوئل لکھتا ہے : 43 36
47 قرآن کی'' سیاسی'' عظمت : 44 36
48 سیاسی غلبہ کے آٹھ اَسباب : 44 36
49 گلدستۂ اَحادیث 47 1
50 تین چیزیں اللہ تعالیٰ نے اَپنے بندوں سے مخفی رکھی ہیں : 47 49
51 قرآنِ کریم سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے : 48 49
52 ماہِ رجب کے فضائل واَحکام 51 1
53 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 51 52
54 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 52 52
55 ٢٢ رجب کے کونڈے : 53 52
56 ماہِ رجب میں روزے : 53 52
57 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 54 52
58 حضرت مولانا مفتی محمدتقی صاحب عثمانی مدظلہم فرماتے ہیں : 56 52
59 ٢٧ رجب کے منکرات اَور رسمیں : 58 52
60 ٢٧رجب اَور شب ِمعراج : 58 52
61 وفیات 62 1
62 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter