Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

43 - 63
(١٢)  ایک روز اَپنے خطبہ میں فرمایا کہ وہ حسین کہاں گئے جن کے چہرے خوبصورت تھے جن کواَپنی جوانی پر نازتھا ،وہ بادشاہ کہاں گئے جنہوں نے شہر آباد کیے تھے، وہ بہادر کہاں گئے جو میدانِ جنگ میں ہمیشہ غالب رہتے تھے  ؟  زمانے نے اُن کو ہلاک کردیا اَور وہ قبر کی تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ 
(١٣)  جہادمُلک ِ شام کی ترغیب میں جو خطبہ پڑھا تھا اُس کا ایک جملہ یہ تھا : اے لوگو  !  خوش ہوجاؤ مجھے یقین ہے کہ اللہ اِس کام کو پورا کرے گا یہاں تک کہ روغن ِزیتون کی تمہارے یہاں اَفراط ہوجائے گی۔ 
(١٤)  فرمایا کرتے تھے کہ خبردار  !  کوئی شخص کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ چھوٹے درجے کامسلمان بھی اللہ کے نزدیک بڑا ہے۔ 
(١٥)  فرمایا کرتے تھے کہ ہم نے بزرگی کو تقویٰ میں پایا ، تو نگری کو یقین میں اَور عزت کو تواضع میں۔ 
ایک روز خطبہ پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اَور فرمایا کہ ''پار سال گرمیوں میں ، میں نے تمہارے نبی  ۖ  سے سنا تھا، یہ کہہ کر رونے لگے پھر فرمایا کہ آپ  ۖ  فرماتے تھے کہ اللہ سے گناہوں کی بخشش اَور دُنیا و آخرت کی عافیت طلب کیاکرو۔'' 
(١٧)  فرمایا کرتے تھے کہ سچ بولنا اَور نیکی کرنا جنت میں ہے اَور جھوٹ بولنا اَور بدکاری کرنا دوزخ میں ہے۔ 
(١٨)  فرمایا کرتے تھے کہ اے اللہ کے بندو  !  آپس میں قطع تعلق نہ کرو، بغض نہ رکھو، ایک دُوسرے پر حسد نہ کرو اَور بھائی بھائی ہوکے رہو جیسا کہ اللہ نے تم کو حکم دیا ہے۔ 
(١٩)  فرمایا کرتے تھے کہ رسو لِ خدا  ۖ  نے حکم دیا ہے کہ اَپنی لونڈی اَور غلاموں کو اَولاد کی طرح رکھو، اُن کو وہی کھلاؤ جو تم کھاتے ہو، وہی پہناؤ جو تم پہنتے ہو۔ 
(٢٠)  اَکثر یہ دُعا مانگا کرتے تھے کہ ''یا اللہ! مجھے حق دکھا اَور حق کی پیروی کی توفیق دے اَور مجھے باطل کی پہچان دے اَور اُس سے بچنے کی توفیق دے اَور حق و باطل کو میرے اُوپر مشتبہ نہ کرنا ور نہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter