Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

34 - 63
(٦)  ایک مرتبہ طلبہ کے جلسے میں اِرشاد فرمایا کہ یوپی کے باشندوں کا مزاج سیاسی ہے وہ حکومت کرنے کے قابل ہیں۔ 
(٧)  آپ نے ایک تقریر میں اِرشاد فرمایا ''اَنگریز مسلمانوں کا سخت ترین دُشمن ہے'' یہ  دُنیا میں مسلمانوں کا وجود دیکھنا پسند نہیں کرتا اِس لیے وہ سمجھتا ہے کہ دُنیا میں اَگر کوئی طاقت ہے تو وہ مسلمانوں کی ہے جو اَنگریز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔آپ نے اِرشاد فرمایا کہ ''مسلم لیگ بیوقوف ہے جو  اُس نے اَنگریز پر اِعتماد کیا۔ '' 
(٨)  آپ نے اِرشاد فرمایا کہ میرے پاس ایسی تحریریں موجود ہیںجن میں اَنگریز نے صاف طور سے بیان کیا ہے کہ ہم ہندوستان کو اَپنے فائدے کی غرض سے تقسیم کرا رہے ہیں۔ 
(٩)  ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اِرشاد فرمایا کہ ہمارا ہندوؤں کے ساتھ  ملکر کام کرنا بالکل ایسا ہی ہے کہ جس طرح ایک سڑک کی تعمیر میں مختلف مذاہب کے پیرو شریک ہوتے ہیں۔ 
(١٠)  ایک تقریر میں فرمایا کہ اُردو کی ترویج وترقی میں اَنگریزوں نے جو حصہ لیا اُس کا تعلق اُردو نوازی  یا  اَدب نوازی سے بہت کم تھا ،اُردو ہندوستان کی عام زبان تھی اَور عدالتی و اِنتظامی اُمور کو بہتر بنانے کے لیے اُردو دَاں ہندوستانی کلرکوں اَور اَنگریزی حکمرانوں کی سخت ضرورت تھی، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اَنگریزوں نے اَپنے عہد ِاِقتدار میں ہمیشہ اُردو کی مخالفت کی ہے۔ خودسر سیّد اَحمد خاں نے ہندی کے مقابلے میں اُردو کی ترویج کا جو پروگرام بنایا تھا اُس کی مخالفت میں ہندوؤں سے زیادہ اَنگریز حاکم پیش پیش تھے اَور لطف یہ ہے کہ سر سیّد اَحمد خاں اَنگریزوں کے خاص طرف دَاروں میں  شمار ہوتے تھے۔ 
(١١)  ''مکمل آزادی'' اِسلام اَور مسلمانوں کا مطمح نظر ہونا چاہیے۔ قواعد ِشرعیہ کی بناء پر اَگر مسلمان اِس سے غافل ہوئے تو عنداللہ ماخوذ ہوجانے کے مستحق ہوں گے۔ مسلمانوں پر حسب ِ طاقت ضروری ہے کہ اِس راہ میں گامزن رہیں ،ہماری جب تک جان میں جان ہے اَپنی طاقت کے موافق آزادی کے لیے سعی کریں گے خواہ کوئی ہمارا ساتھ دے  یا  نہ دے ،اللہ ہمارا ولی ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter