ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
ساتھ دُوسرے ساتھیوں نے جھنڈے کی زیارت کی ۔مولانا فضل بادشاہ صاحب نے حضرت صاحب اَور جامعہ مدنیہ جدید اَور مختلف مدرسوں سے آئے ہوئے طلباء کے سامنے اُس مبارک خواب کو پھر سے دہرایا، بعد نمازِ مغرب حضرت نے مولانا فضل بادشاہ صاحب سے اِجازت چاہی اَور جامعہ کے طالبعلم بھائی منظور صاحب کے اِصرار پر چند منٹ کے لیے اُن کے گھر تشریف لے گئے رات دس بجے اَپنی قیام گاہ سخاکوٹ واپس تشریف لائے، اَگلے دِن بارہ بجے سخاکوٹ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے، بعد اَزاں حضرت صاحب نے اَسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیر گل صاحب رحمہ اللہ کے مزار پر حاضری دی ۔ حضرت صاحب کی پشاور میں تشریف آوری پر ڈاکٹر اَرشد تقویم صاحب اَور ڈاکٹر ماجد صاحب حضرت سے ملاقات کے لیے حیات آباد میں بھائی خالد صاحب کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔ ١١ دسمبر کو صبح ناشتہ کے بعد حضرت نے بھائی خالد صاحب اَور حاجی اَمان اللہ خان صاحب سے اِجازت چاہی اَور لاہور کے لیے روانہ ہوئے ۔ دورانِ سفر اَٹک کے قریب دامان میں حضرت اپنے اُستاذ ِ مکرم حضرت مولانا ظہور الحق صاحب دامت برکاتہم کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے، بعد اَزاں پنڈی میں محترم حاجی شعیب صاحب کی عیادت کے لیے اُن کے گھرتشریف لے گئے۔ رات سات بجے کے قریب حضرت صاحب نے حاجی شعیب صاحب سے اِجازت چاہی اَور لاہور کے لیے روانہ ہوئے ،رات بارہ بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی۔ ١٤دسمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بھائی جہانزیب صاحب کی دعوت پر سہ روزہ ختم ِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جوہر ٹاؤن تشریف لے گئے جہاں آپ نے ختم ِ نبوت کے موضوع پر بیان فرمایا۔