ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
معجزات کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں اُمت کے لوگ ایسے ہیں جو کرامتیںظاہر کرتے ہیں، معجزات میں بھی خرقِ عادت ہوتا ہے اَور کرامت میں بھی خرقِ عادت ہوتا ہے تو اِس اُمت کو نبی کی ضرورت نہیں کیونکہ اُمتی لوگ خرقِ عادت چیزیں ظاہر کرتے ہیں، اگر تمہیں یہ دِکھاؤں کہ یہ چاند دو ٹکڑے ہوگیا پھر تم مان لو گے یہ بات کہ نبی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ معجزات بھی خرقِ عادت ہوتے ہیںاَور کرامت بھی خرقِ عادت ہوتی ہیں تو اِس اُمت کو مزید نبی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اُمتی لوگ خرقِ عادت چیزیں ظاہر کرتے ہیں تو اُنہوں (یعنی قادیانیوں)نے کہا کہ بالکل مان لیں گے تو اُنہوں نے کہا کہ آنکھیں بند کر کے پھر کھول کر دیکھو تو اُنہوں نے آنکھیں بند کیں کھول کے دیکھا تو وہ اُنہیں دو ٹکڑے نظر آئے اَور (یہ نظر بندی) اُن کے عمل کا اَثر تھا بہرحال وہ مسلمان ہو گئے اِصلاح ہوگئی اُن کی۔ تو آقائے نامدار ۖ پر اِیمان رکھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے اَور میں کہہ رہا تھا کہ یہ طبقے جوایسے پیدا ہوگئے ہیں جب یہ مسلمان ہو ں گے تو اِن کا کلمہ پڑھنا کافی نہیں ہوگا کیونکہ کیا پتہ اُس نے کس اِرادے سے پڑھا ہے اَور اِن تمام باطل فرقوں میں دوہرا پن پایا جائے گا جیسے نفاق ہوتا ہے کہ ظاہر کچھ باطن کچھ، اَندر کچھ باہر کچھ ،اِس کا یہ مطلب ،اِس کی یہ مراد ،اِس طرح کی چیزیں پائیں جائیں گی تو اِن کا اِسلام کیسے ہوگا ؟ اِن کا اِسلام اِس طرح ہوگا کہ اَلتَّبَرِّیْ عَنْ کُلِّ دِیْنٍ سِوَی الْاِسْلَامِ یہ شرط بھی لگائی جائے گی کہ اِسلام کے علاوہ باقی سب دینوں سے میں بری ہوں اَور میں چھوڑتا ہوں سب دینوں کو بس اِسلام قبول کرتا ہوں۔ اِس حدیث کے بعد کچھ اَور روایتیں ہیں اِسی سے مناسبت ہے اُن کی اللہ نے چا ہا آئندہ بیان کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِیمان پر اِستقامت دے اَور آخرت میں رسول اللہ ۖ کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین ۔ اِختتامی دُعا ..............