Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

5 - 65
اِن مگر مچھوں نے عافیہ صدیقی ،ڈرون زدہ معصوم اَفغانی اَور قبائلی، عراق میں اَمریکی مظالم، فلسطین میں اِسرائیلی بربریت، برما میں بے قصور مسلمانوں کا قتل ِعام، کشمیرمیں بھارتی جبر، ہندوستان میں مسلم کُش ہنگامے،پاکستان میں لاپتہ اَفراد کی بے کسی اَور لاچاری جیسے رُونما ہونے والے سانحوں پر  کیوں آنکھیں اَور کان بند کر رکھے ہیں۔
یہ سوالات دُنیا کے سیاسی نقشے پر گہری نظر رکھنے والے ہر باشعور اَور اِنصاف پسند اِنسان کے ضمیر کی آواز ہیں جن کا یا تو جواب دینا ہوگا  یا  بدلہ  !
اَخبارات و جرائد میں اَب تک بہت سے تبصرے اِس قضیہ پر آچکے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اِتنا وقت گزرنے کے بعد اپنی طرف سے اِس پر مزید کچھ لکھنا زیادہ مفید نہ ہوگا اِس لیے ہم صرف ١٦ اکتوبر کو روزنامہ اُمت میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کی نقل پر اِکتفا کرتے ہیں جس سے قارئین ِکرام پر معاملہ کی اَصل حقیقت آشکارہ ہوجائے گی۔ 
''ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے جبکہ والد، والدہ اَور چھوٹے بھائی کے بھی ساتھ جانے کی اِطلاع ہے تاہم پاکستان میں موجود دو بھائی اَور دیگر رشتہ دار نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں اَور اُنہوں نے اَپنے ٹیلیفون بھی بند کر رکھے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ پر حملے کی آڑ میں بعض اَین جی اَوز نے اِسلامی شعائر پر تنقید اَور دینی مدارس اَور طالبان کے خلاف نازیبا کلمات اِستعمال کر کے پورے واقعہ کو متنازعہ بنادیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اَب ملاملہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین کو اِس واقعہ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں کہ اُنہوں نے اَپنی بیٹی کو اپنے مقاصد کے لیے اِستعمال کیا جس کا نقصان پورے معاشرے کو اُٹھانا پڑ ا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ضیاء الدین یوسف زئی کے والد کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے کانگڑہ شاہ پور سے ہے اَور اُن کے دَادا والی ٔسوات کی عدالت میں قاضی تھے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter