Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

32 - 65
''لاجرم داعیہ ظہور دین حق و قصد اِنتقام اَز کفر فجرہ برہم زدن دولت ِکسری وقیصر را آشیانہ خود گردانید تاچوں ایں ہر دو دولت برہم خورد اعظم اَدیان موجودہ اَشہر آنہا برہم خوردہ باشد وچوں سطوت اِسلام بجائے سطوت اِیں دولت نشیند سائر اَدیان خود بخود پائمالِ شوکت اِسلام شوندمانند پائمال بودند آنہا بایں دوملت۔ '' 
اَور اَحادیث میں تو بہت صاف پیشین گوئی ہے  : وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہ لَتَفْتَحُنَّ کُنُوْزَ کِسْرٰی وَقَیْصَرَ ثُمَّ لَتُنْفِقُنَّھََا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔( الحدیث )
پس حضور  ۖ  کے خلیفہ ٔ راشد کے فرائض بلکہ اَوصافِ اِمتیازیہ میں سے یہ بات ہے کہ اِن کے ہاتھ پرپیشنگوئیاں پوری ہوںاَور مقصد ِبعثت کی تکمیل ہو چنانچہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی نہایت قلیل مدت کی خلافت میں جہاں اَور بہت سے کام کیے وہاں یہ بھی کیا کہ اِن دونوں سلطنتوں کے فتح کی بنیاد ڈال گئے۔ اِبتداء اُن کے دست ِمبارک سے ہوئی اَور اِنتہا حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کے دست ِ حق پرست پر۔ گلشن اِسلام میں جو بہار آئی، یہ پودحضرت صدیق رضی اللہ عنہ ہی کے ہاتھ کی لگائی ہوئی تھی۔   
شکر فیض تو چمن چوں کند اے اَبر بہار 	کہ اگر خار دگر گل ہمہ آوردہ تست 
فتنہ اِرتداد کے فرو کرنے کے بعد اپنی خلافت کے دُوسرے سال یعنی ١٢ھ میں آپ نے اِسلامی فوجوں کو بجانب ِعراق روانہ کیا۔ اِبتداء ً حضرت مثنیٰ بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو اِس کام پر مقرر کیا پھر آپ نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اِن کی مدد کے لیے بھیجا۔
عراق میں کئی لڑائیاں اِیرانیوں سے ہوئیں اَور شہر حیرہ مسلمانوں کے قبضہ میں آگیا وہاں کے لوگوں نے اَمان مانگی اَور جزیہ دینا قبول کر لیا۔ 
اِسلامی فوجیں عراق میں مصروف کارزار تھیں،حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دِل میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter