ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012 |
اكستان |
|
یہاں کے باشند ے خدا ترس بادشاہ کے مطیع ،علماء کے فرمانبردار، فقرا کی بات ماننے والے ہیں اَور دیوبند کے اَشراف کی اَکثریت حضرت سعید شہید الصابر الشاکر جو سخی اَور وسیع الاخلاق نہایت کھلے ہاتھ کے جنابِ رسالت مآب ۖ کے اَصل اَور نسل اَور نسب میں بہت قریب تھے جنہوں نے جیشِ عسرت تیار کرایا تھا۔ خلفائے راشدین اَور عشرہ مبشرہ میں تیسرے جنہوں نے دو ہجرتیں کیں اَور دو عظیم خصوصیات حاصل کیں، سیّدنا اَبی عمرو حضرت عثمان ذی النورین کی اَولاد میں سے ہیں رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَعَنْ جَمِیْعِ الصَّحَابَةِ وَ التَّابِعِیْنَ آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔ نیز اُن چیزوں میں سے کہ جن سے اِس شہر کی فضیلت اَور کھل کر سامنے آتی ہے آموں کی کثرت اَور اُن کی لطافت و عمدگی ہے۔ کیا ہی عمدہ پھل ہے جن کا نام ''انبہ'' خود ہی بتلا رہا ہے کہ پھلوں میں نباہت والا اَور اَرفع ہے اَور جنت کے میووں سے بہت مشابہ ہے، دِل فریب رنگوں والے اَور عمدہ مہکتی خوشبو والے قسم قسم کے لذیز ذائقوں والے ،اُن کے رنگ بعض کے تو ایسے سرخ ہوتے ہیں جیسے شگوفۂ اَنار ایسا لگتا ہے کہ سبز درخت پر آگ کی چنگاریاں لٹکادی گئیں ہیں۔ بعض گہرے زرد رنگ ہیں دیکھنے والے کی نظر کو بھلے معلوم ہوتے ہیں اَور اَپنی بلند خوش منظری سے مشتاق لوگوں کو بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں اَور بعض سبز رنگ ہیں اَپنی سبزی میں آسمان تلے سبزیوں سے فوقیت لے جاتے ہیں اَور بعض سیاہ رنگ ہیں وہ تو پھلوں کی تمام قسموں کے دِل کا بھی اَندرونی حصہ جیسے ہیں اَور رہی اُن کی خوشبو تو کہاں عمدہ خوشبوئیں اَور کہاں یہ،یہ مشک سے بھی بڑھی ہوئی ہے اَور عودِ عنبر کو (اَپنے مقابلے میں) گھٹا دیتی ہے۔ رہے ذائقے تو اُن کی شیرینی شہد سے زیادہ ہے اَور اُس کی (عجیب طرح کی) ترشی