ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢ ربیع الاوّل١٤٣٣ھ/٢٦جنوری ٢٠١٢ء بروز جمعرات سے جامعہ میں ششماہی اِمتحانات شروع ہوئے اَور ٢٨فروری کو ختم ہوئے۔ ٢١ ربیع الاوّل١٤٣٣ھ/١٤فروری ٢٠١٢ ء کوجامعہ مدنیہ جدید میں سوئی گیس کا نیا میٹر نصب ہوکر گیس کی فراہمی کا عمل مکمل ہوا،والحمد للہ۔وقتی اَور فوری ضرورت کے پیش نظر ایک عارضی مطبخ بنانے کی ضرورت پیش آئی جس پر پانچ لاکھ کی لاگت آنی ہے۔ ٢٥ ربیع الاوّل١٤٣٣ھ مطابق١٨فروری٢٠١٢ء کوجامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اِجلاس ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اَورمالیاتی اُمورپر مشاورت ہوئی ۔ تعلیمی و مالیاتی اُمور پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے اَرکانِ شورٰی نے اہلِ خیر حضرات سے تعمیراتی اُمور پر خصوصی توجہ دینے کی پُر زور اپیل کی تاکہ دارُالاقامہ اَور اَساتذہ کی رہائشگاہوں کی تعمیر ہوکر طلباء کے قیام اَور اَساتذہ کی رہائشگاہوں کا اِنتظام ہو کر تعلیمی حالات مزید بہتر ہوں سکیں، دُعائے خیر پر اِجلاس ختم ہوا،والحمد للہ۔ ١٨فروری کوکراچی سے جناب حافظ فرید احمد صاحب جامعہ کے اجلاسِ شوری میں شرکت کے لیے تشریف لائے،بعد عشاء واپس تشریف لے گئے۔ ٢٥فروری کو محترم حاجی اَمان اللہ خان صاحب اپنے داماد خالد خان صاحب کے ہمراہ لکی مروت سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اَور دو دِن جامعہ میں قیام فرمایا۔