Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

58 - 65
جب اُنہوں نے بات ختم کی تو شریف جاوید صاحب بھی آگئے۔ میں نے اُنہیں یہی دوائی دی اَور پندرہ دِن اِستعمال کرنے کے لیے کہا، کہنے لگے : ''میری اینجیو گرافی میں صرف بارہ دِن باقی ہیں اَور آپ پندرہ دِن علاج تجویز کر رہے ہیں۔ '' 
 میرے مہمان نے کہا : '' سائیںآپ دوا شروع کریں اللہ بھلی کرے گا۔ '' 
شریف صاحب دوالے گئے اَور بارہ دِن بعد فون پر اِطلاع دی کہ پنجاب اِنسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یا لوجی(PIC) میں داخل ہو نے جا رہا ہوں اَور کل اینجیو گرافی ہے، دُعا کیجیے گا ۔دو دِن بعد موبائل پر اِطلاع دی : ''ڈاکٹر میرے طبی معائنے کی رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ تمام والو کھلے ہوئے تھے اِس کے بعد اُنہوں نے مزید پندرہ دِن دوائی اِستعمال کی اَور اَلحمدللہ بھلے چنگے ہوگئے۔ '' 
اِس واقعہ کے چند دِن بعد ایک بزرگ میرے پاس سرائے عالمگیر سے تشریف لائے اَور فرمانے لگے  : ''میں شریف جاوید کا بڑا بھائی ہوں میرے پاس اِرد گرد کے علاقے سے دل کے کچھ مریض آئے ہیں آپ وہی دَوا پانچ مریضوں کے لیے عنایت کردیں جو شریف جاوید کو دی ہے۔ '' چند دِن بعد وہ مزید مریضوں کے لیے دوا لے گئے۔ رَفتہ رَفتہ اِس دوا کی شہرت ہو گئی روزانہ ایک دو مریض یہ دَوا لے جاتے اَور اللہ کے فضل سے صحت یاب ہوجاتے۔ میں نے یہ دَوا اُن لوگوں کو بھی دی جن کے تین والو بند تھے اللہ کے کرم سے اُنہیں بھی شفا مِلی حتی کہ ایسے مریض جن کے ساڑھے تین والو بند ہو چکے تھے وہ بھی شفا یاب ہوئے اَور اَنجائنا(ANGINA) کے مریضوں نے بھی صحت پائی۔ 
 1999ء میں مجھے خود دِل کی تکلیف ہوئی اَور تین والو بند ہو گئے۔ میں نے ایک ماہ یہی دَوا  اِستعمال کی، اَلحمد للہ بالکل صحت یاب ہو گیا ۔ عرق گلاب اَور سونف اَب میں دو آتشہ کے بجائے سہ آتشہ اِستعمال کرتاہوں اَور اُسے'' قلبی'' کا نام دیا ہے۔ یوں اِس کی تاثیر بڑھ گئی اَور سینکڑوں مریضوں نے اِستفادہ کیا ہے۔ میں مستونگ کے اُس سندھی نژاد کا شکر گزار ہوں جس نے اِنسانیت کی فلاح کے لیے مجھے اِتنے اچھے نسخے سے آگاہ کیا جس سے میںبے خبر تھا حالانکہ وہ میرے ہی والد ِ محترم کا تجویز کردہ تھا۔
(بشکریہ ماہنامہ وفاق المدارس،ذی الحجہ ١٤٣٢ھ)  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter