Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

¾اكستان Ù

51 - 65
کعبہ میں آویزاں کیاتاکہ کوئی شخص خلاف ورزی کی جرأت نہ کرے، مجبور ہو کر آپ  ۖ مع اپنے چچا اَبوطالب اَور سارے خاندان کے مکہ سے باہر ایک پہاڑ کے دَرّے میں جس کو ''شعب اَبی طالب'' کہتے ہیں چلے گئے۔ یہ مصیبت تین سال تک رہی اِن تین سالوں میں جو سختیاں گزریں کسی ظالم کے  ظلم میں اِس کی نظیر نہ ملے گی، جنگلی درختوں کی پتیاں کھاکر زندگی کے دِن پورے کیے گئے بلکہ سچ تویہ ہے کہ ایسی حالت میں زندہ ہی رہنا خدا کی قدرت کا ایک نمونہ تھا۔ 
حضرت صدیق رضی اللہ عنہ اَز خود اِس مصیبت میں شریک ہو گئے آپ  ۖ کے ساتھ وہ  بھی شعب اَبی طالب چلے گئے اَور وہیں رہے۔ 
جب آنحضرت  ۖ  کو خدا نے اِس مصیبت سے نجات دی تو اُنہوں نے بھی نجات پائی اَبو طالب نے اِسی واقعہ کو اپنے اِس شعر میں بیان کیا ہے      
وَھُمْ رَجَعُوْا  سَھْلَ بْنَ بَیْضَائَ رَاضِیًا	فَسُرَّ اَبُوْبَکْرٍ بِھَا وَ مُحَمَّد
''اہل مکہ نے سہل بن بیضاء کو (جو مصالحت کے لیے قاصد بن کر گئے تھے )راضی کر کے واپس کیا (یعنی صلح کر لی)پس اِس صلح سے اَبوبکر رضی اللہ عنہ اَور محمد  ۖ  بہت خوش ہوئے۔''
(٨)  جب رسولِ خدا  ۖ  کہیں تبلیغ کے لیے تشریف لے جاتے تو حضرت صدیق   رضی اللہ عنہ ضرور آپ کے ساتھ ہوتے اَور ہر مصیب و آفت میں سینہ سپر رہتے چنانچہ جب موسم ِحج میں قبائلِ عرب کے پاس تشریف لے گئے اَور جب طائف تشریف لے گئے اِن تمام مواقع میں حضرت صدیق رضی اللہ عنہ ساتھ تھے۔ 
(٩)  مکہ میں آنحضرت  ۖ  کا یہ معمول تھا کہ صبح و شام دونوں وقت حضرت صدیق   رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے جاتے اَور مشورہ طلب اُمور میں اُن سے رائے کرتے۔ 
(١٠)  جب اُم المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی اَورآنحضرت  ۖ  کو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter