Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

5 - 65
جبکہ بھارتی سپیکر نے اُردو میں خطاب کر کے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ میڈیا نے فہمیدہ مرزا کو اَنگریزی میںتقریر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سپیکر نے تقریر تیار کرنے والے سٹاف پر برہمی کا اِظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ ''
اِس خبر نے پیدا ہونے والی اُمید کی کرن کو نا صرف مٹا دیا بلکہ اپنے مقتدر قومی اِدارے سینٹ کی قرارداد کا بر سرِ عام غیر ملکیوں کے سامنے تمسخر بھی اُڑا دیا۔اَصل بات یہ ہے کہ ہمارے اَربابِ حل و عقد ہمارے سیاسی لیڈر اَور بیورو کریٹس جس ماحول میں پلتے بڑھتے اَور تعلیم و تربیت حاصل کرتے ہیں وہ اہلِ مغرب سے مرعوبیت کا ماحول ہوتا ہے اِس ماحول کے ہوتے ہوئے اُن سے یہ اُمید لگانا بے معنٰی ہے کہ وہ مُلک و ملّت اَور قوم و وطن کے مفاد میں آزادانہ فیصلے کر سکتے ہیں کیونکہ اُن کے غلامانہ ذہنوں میں اَنگریزیت اِس قدر سرایت کر چکی ہے کہ اُن کی ثقافت اُن کا کلچر اُن کی بود وباش اُن کا رہن سہن اَنگریزیت کے تابع ہو کر رہ گیا ہے وہ نام سے تو ضرور مسلمان معلوم ہوتے ہیں لیکن سوچ اَور فکر کے  لحاظ سے مکمل اَنگریز بن چکے ہیں ۔ 
کس قدر اَفسوس ناک پہلو ہے کہ ایک ہندو عورت جو نہ ہمارے ملک وملّت کی خیر خواہ  کہلائی جاسکتی ہے اَور نہ ہماری قوم و وطن سے کوئی تعلق رکھتی ہے وہاں کے ہندؤوں کی بڑی تعداد مسلمان اَور اُن کی زبان (اُرود) سے اِنتہائی تعصب کا معاملہ کرتے ہوئے اِس کو اپنے ملک سے مٹانے کے دَرپے ہیں ۔اُن کی سپیکر تو ہمارے ملک میں آکر ہماری علاقائی اَور قومی زبان (اُردو) میں خطاب کرتی ہے اَور اُس کی ہم منصب ہماری مسلمان عورت اپنی قومی و علاقائی زبان چھوڑ کر اَنگریزی میں خطاب کرتی ہے۔اگر چہ خبر کے مطابق سپیکر نے تقریر کرنے والے سٹاف پر برہمی کا اِظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے مگر فہمیدہ مرزا کا یہ عمل ''کھسیانی بلی کھمبا نوچے''کے مترادف ہے جو گری ہوئی دستار کی گرہیں نہیں جوڑ سکتا۔
حقیقت یہ ہے کہ غیر مسلم اَقوام اپنے آپ کو آزاد سمجھتی ہیں اَور آزادی کے ساتھ اپنے تمام اُمور کو اَنجام دینا چاہتی ہیں اِسی لیے وہ اپنے اپنے ملک میں اپنی قومی زبان کو فروغ دے رہی ہیں اَور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter