Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

36 - 65
دُر مختار حنفی فقہ کی وہ مایہ ناز کتاب ہے جس کی تعریف بریلویوں کے اِمام جناب اَحمد رضا خان صاحب نے بایں اِلفاظ کی ہے۔
''دُر مختار بحر علم کی وہ دُر مختار ہے کہ جب سے تصنیف ہوئی مشارق و مغارب اَرض میں فتوائے مذہب ِحنفی کا گویا مدار اِس کی تحقیقات ِعالیہ و تدقیقات ِغالبہ پر ہوگیا۔''  ١
بہرحال حدیث ِپاک سے اَور فقہ حنفی سے ثابت ہوگیا کہ شریعت کا اُصول یہ ہے کہ  :''ایسے تمام اُمور میں توقف کیا جائے گا جن کا واضح اَور صاف حکم قرآن و سنت میں ہمیں نہ ملتا ہو۔''
لہٰذا بریلوی حضرات کا یہ کہنا باطل ہوگیا کہ جس کا حرام ہونا قرآن و سنت میں مذکور نہ ہو ایسی تمام چیزیں اَور ایسے تمام کام حلال ہیں۔
اِس اُصول کے باوجود جو ہم اَبھی ثابت کر چکے ہیں ہم کہتے ہیں کہ ''میلادکی مروجہ محفل'' اُن اُمور میں داخل نہیں ہے جن کا حکم قرآن و سنت سے معلوم نہیں ہوتا بلکہ اِس کے بارے میں شریعت کا وہ اُصول ہے جو پہلے بھی ذکر کیا جا چکا ہے کہ  :''ہر وہ کام جو کارِ ثواب سمجھ کر کیا جائے اَور قرآن و سنت سے ثابت نہ ہو ایسا کام شریعت کی اِصطلاح میں'' بدعت'' کہلاتا ہے جس کے بارے میں حضور  ۖ  کا یہ اِرشاد گزر چکا ہے کہ کُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَة  (ہر بدعت گمراہی ہے)۔''  ٢
اَلبتہ وہ نیا کام جو دین سمجھ کر اَور کارِ ثواب سمجھ کر نہ کیا جائے وہ شریعت کی اِصطلاح میں بدعت نہیں کہلاتا گو لغوی طور سے وہ بھی ایک بدعت (نئی اِیجاد)ہے لیکن محض نو اِیجاد ہونا مضر نہیں ہے۔ بریلوی حضرات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ بدعت وہی مضر ہے جو دین کے کاموں میں ہو، چنانچہ بریلویوں کے اِمام جناب اَحمد رضا خان صاحب تمباکو کو حلال قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں  :
   ١  فتاویٰ رضویہ  ج سوم ص ٤٠١۔  ٢  مشکوٰة شریف  ص ٣٠  ،  اَبو دائود  ج ٢  ص ٢٧٩  ،  ترمذی  ج ٢  ص ٩٢ ،    اِبن ماجہ  ص ٥۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter