ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011 |
¾اكستان Ù |
|
بات غور سے سن لیں کہ تمام مدارس میں میٹرک تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ بیشتر مدارس میں کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اِس کراچی میں ایک مدرسہ ہے جو یونیورسٹی کراچی کے ساتھ اِلحاق کر کے یونیورسٹی کی ڈگری ایشو کررہا ہے۔ لیکن آپ نے کیا کیا؟ آپ نے ١٩٤٧ء سے لے کر آج تک لارڈ میکالے کا دیا ہوا نظام ہمارے سروں پرمسلط کر رکھا ہے۔ کیا آپ نے اِس پاکستان میں اپنے بچوں کو جو تعلیم دی اُس سے کوئی مفتی پیدا ہو سکتا ہے؟ اِس تعلیم سے کوئی قاری پیدا ہو سکتا ہے؟ اِس نظام ِ تعلیم سے کوئی شیخ الحدیث پیدا ہو سکتا ہے؟ اِس تعلیم سے کیا کوئی حافظ ِقرآن پیدا ہو سکتا ہے؟ آپ نے جو تعلیم دی اُس تعلیم سے تو دہشت گردی پیدا ہوتی ہے۔ آج کسی بھی یونیورسٹی میں کوئی بچہ چلا جائے جو غیر جانبدار ہو اَور کسی پارٹی کا نہ ہوتو آپ دیکھیں کہ وہ دو دِن یونیورسٹی میں نہیں رہ سکتا، جب تک اُسے کسی بھی طلبہ تنظیم کا سہارا نہ لینا پڑے۔ آپ اِس کی بات کیوں نہیں کرتے؟ کیا آپ کی یونیورسٹیوں اَور کالجز میں دہشت گردی نہیں ہو رہی؟ چلیں میں آپ کو کراچی میں دِکھاتا ہوں ، آپ وہاں کیوں آنکھیں بند کر لیتے ہیں؟ کراچی کے تعلیمی اِداروں میں رینجرز کے سایہ میں طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ دہشت گردی نہیں ہے؟ ایک مدرسہ جو فری تعلیم دے رہا ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشت گردی کر رہا ہے۔ اگر دہشت گردی میں دو یا تین فیصد ملوث ہیں توپچانوے فیصد کیا یہی کام کر رہے ہیں؟ آپ اپنی یونیورسٹی سے مفتی بنائیں، آپ عالم اَور قاری پیدا کریں، آپ ہمارے مدرسہ کی طرح فری تعلیم دیں، ہمیں تو شوق نہیں مدرسہ چلا نے کا۔ آپ نے تعلیم کے دو تین معیار بنائے ہیں۔ آپ مجھ سے طلب کرتے ہیں کہ میں اِنجینئر دُوں، بھائی جب قرآن و حدیث پڑھاؤں گا تو میں شیخ الحدیث اَور عالِم دُوں گا۔ آپ مجھ سے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں ڈاکٹر یا اِنجینئر دُوں۔ جب آپ نے اپنے نظام تعلیم کوہی بیلنس نہیںکیا تو اِس کے ذمہ دار ہم ہیں کیا....؟ پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ اِلا اللہ۔ اگر آپ نے اِس اِیشو پر پاکستا ن چلایا ہوتا تو آج یہ حال نہ ہوتا مجھے بتائیں کہ بلوچستان میں ٧٠ ء دہائی سے آپریشن کا سلسلہ چل رہا ہے ،٣٥ سال کا وہ بچہ جوان ہو گیا جو پہاڑی پر پیدا ہوا تھا کیا وہ بندوق چھوڑ کر کتاب پکڑے گے؟ اِس کی توکسی نے بات نہیں کی، آج پورے بلوچستان میں جو آپریشن ہو رہا ہے، اِس کی توکسی نے بات نہیں کی، آج بلوچستان میں قومی پرچم لہرانا اَو