ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011 |
اكستان |
|
نصیحت کرتے ہوئے اِس کا خیال رکھتا ہے کہ بیٹے کو ایسے عنوان اَور ایسے طرز سے نصیحت کروں جو اُس کے دِل میں اُتر جائے کیونکہ وہ دِل سے یہ چاہتاہے کہ بیٹے کی اِصلاح ہوجائے اَور اِس میں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ اَور اگر وہ کوئی مشکل کام بھی بتلاتا ہے تو اُس کا طریقہ ایسا اِختیار کرتا ہے جس سے بیٹے کو عمل کرنا آسان ہوجائے اَور اِن سب رعایتوں کی وجہ وہی شفقت ہے ۔ شفقت ہی سے تمام پہلوؤں کی رعایت کی جاسکتی ہے اَور اِسی لیے باپ کا کلام نصیحت کے وقت کبھی بے ترتیب اَور بے جوڑ بھی ہو جاتا ہے۔ مثلاً باپ بیٹے کو کھانا کھاتے وقت نصیحت کرے کہ بری صحبت میں نہ بیٹھا کرے اَور اِس مضمون پر وہ مفصل گفتگو کررہا ہو۔اِسی درمیان میں اُس نے دیکھا کہ بیٹے نے ایک بڑا سالقمہ کھانے کولیا ہے تو وہ فوراً پہلی نصیحت کو ختم کرکے کہے گا کہ یہ کیا حرکت ہے لقمہ بڑا نہیں لیا کرتے ،اِس کے بعدپھر پہلی بات پرگفتگو شروع کرد ے گا۔ اَب جس کو شفقت کی اِطلاع نہ ہو وہ کہے گا کہ یہ کیسا بے ترتیب (بے جوڑ)کلام ہے بری صحبت سے منع کرنے میں لقمہ کا کیاذکرمگرجو شخص کسی کا باپ بناہے وہ جانتا ہے کہ یہ بے جوڑکلام مرتب کلام سے اَفضل ہے ۔شفقت کا مقتضی یہی ہے کہ ایک بات کرتے ہوئے اگر دُوسری بات کی ضرورت ہو تو رابطہ (جوڑ)کا لحاظ نہ کرے دُوسری بات کو بیچ میں کرکے پھر پہلی بات کو پورا کرے۔ (سبیل النجاح ملحقہ دین ودُنیا) اَولاد کی پرورش کرنے اَور نان ونفقہ دینے کا شرعی ضابطہ : اِس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر اَولاد خواہ لڑکا ہو یا لڑکی،دوحال سے خالی نہیں۔ایک صورت تویہ ہے کہ وہ مالدار ہوںیعنی کسی طریقہ سے وہ مال کے مالک ہوگئے ہوں خواہ بطورِ ہبہ کے یا بطورِ میراث کے۔سو اِس حالت میں تو اُن کا نان ونفقہ خود اُن کے مال میں واجب ہے والدین کے ذمہ میں صرف اِنتظام کرنا ہے۔ دُوسری صورت یہ ہے کہ وہ مالدار نہ ہوں۔پھر اِس مالدار نہ ہونے کی حالت میں دو صورتیں ہیں۔ ایک صورت یہ کہ وہ بالغ (پندرہ سال کے) ہوں ۔دُوسری صورت یہ کہ وہ نابالغ ہوں۔ بالغ ہونے کی صورت میں دو احتمال ہیںایک احتمال یہ ہے کہ وہ اپنے لیے محنت ومزدوری نوکری چاکری کرسکتے ہیں (یعنی خود کھا کما سکتے ہوں)اِس صورت میں بھی خود اُن کا نان ونفقہ اُنہیں کے ذمہ ہے ماں باپ کے ذمہ نہیں۔دُوسرا احتمال یہ ہے کہ وہ کھانے کمانے پر قادر نہیں۔اِس صورت میں اُن کا حکم نابالغ کی طرح ہے جو آگے آرہا ہے۔ یہ دونوں احتمال تو بالغ ہونے کی صورت میں تھے۔