ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٣ (قسط : ٥،آخری) ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) مسئلہ رجم متفرق مسائل : اگر بے حیائی کی حالت میں دیکھا گیا تو تعزیر ہوگی۔ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِیِّ فِیْ قَوْمٍ شَھِدُوْا عَلٰی رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ لَرَاَیْنَاہُ عَلٰی بَطْنِھَا لَایَزِیْدُوْنَ قَالَ یُعَزَّرُ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ وَلا یُعَزَّرُالشُّھُوْدُ ۔ ( المُصنف ص ٣٨٨ ج ٧) ''لوگ کسی مردو عورت کے بارے میں گواہی دے رہے ہوں کہ ہم نے اِسے اُس کے پیٹ پر دیکھاہے۔ اِس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کہتے توسفیان نے فرمایا کہ ایسی صورت میں اِس مرد اَور عورت کی تعزیر کی جائے گی گواہوں کی تعزیر نہ کی جائے گی۔'' اگر گواہ چارنہ ملیں توتین بھی گواہی نہیں دے سکتے حتی کہ اگر تین گواہ ہوں چوتھا نہ ہو تو اُن کو اُلٹی سزا دی جائے گی ملاحظہ ہوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے مصنف میں ص ٣٨٤۔ عَنْ اَبِی الْوَضِیِٔ شَھِدَ ثَلاثُ نَفَرٍ عَلٰی رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ بِالزِّنَا وَقَالَ الرَّابِعُ رَأَیْتُھُمَا فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَاِنْ کَانَ ھٰذَا ھُوَ الزِّنَا فَھُوَ ذٰلِکَ ۔ فَجَلَدَ عَلَی الثَّلاثَةِ وَعَزَّرَ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةَ ۔ ( المُصنف لعبدالرزاق ج ٧ ص ٣٨٥)