ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011 |
اكستان |
|
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ وَّلَد لَہ وَلَدا فَلْیُحْسِنْ اِسْمَہ وَاَدَّبَہ فَاِذَا بَلَغَ فَلْیُزَوِّجْہُ فَاِنْ بَلَغَ وَلَمْ یُزَوِّجْہُ فَاَصَابَ اِثْمًا فَاِنَّمَا اِثْمُہ عَلٰی اَبِیْہِ ۔ (مشکٰوة باب الولی فی النکاح) ''حضور ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ جس کی اَولاد(لڑکا یالڑ کی) ہو اُس کو چاہیے اَچھا نام رکھے اَور اُس کی تعلیم و تربیت کرے جب بالغ ہوجائے تو نکاح کرے، بالغ ہونے کے بعد اگر نکاح نہیں کیا اَور وہ کسی گناہ میں مبتلا ہوگئے تو اُس کا گناہ باپ پر ہوگا۔'' اِن روایات سے اِس علم کامؤکدہ ہونامعلوم ہوا اَور مؤکدہ ضروری کا ترک کرنا موجب ِمواخذہ (عذاب کاباعث ) ہوتا ہے۔ اَور خیر حدیثوں سے گناہوں کی مقدار بھی معلوم ہوگئی کہ تاخیر کی صورت میں جس گناہ میں یہ اَولاد مبتلا ہو گی خواہ نگاہ کاگناہ ہو یا کان کا گناہ ہو یازبان کا یا دِل کا ،اُتناہی گناہ اُس صاحب ِاَولاد یعنی باپ کو ہوگا۔ (واللہ اعلم )۔( اِمدادُالفتاویٰ)۔(جاری ہے) وفیات محترم سرور صاحب کے والد گزشتہ ماہ مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔ فاضل جامعہ قاری نذیر احمد صاحب مرحوم کے منجھلے بیٹے قاری عمیر صاحب طویل علالت کے بعد ١٤اپریل کو وفات پا گئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔