Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011

اكستان

8 - 64
 ملتی جلتی ہیں جملے تو ملتے ہی ہیں سطروں کی سطریں مل جاتی ہیں ایک جیسی تو اگر تغیر تبدل ہوا تھا تو کیسے ہوا   کہاں ہوا؟تو وہ محض فرضی باتوں کو پیش کرتے ہیں اِس اَنداز سے کہ جیسے یقینی بات ہے تاکہ مسلمانوں کے ذہن میں شک پیدا ہو اپنے مذہب کی طرف سے کیونکہ مذہب کی بنیاد تو ہے قرآنِ پاک اَور حدیث بس، تو اِنہی میں اگر شک پیدا ہوجائے جیسے قرآنِ پاک کے بارے میں '' شیعہ'' کرتے ہیں شکوک پیدا یا حدیث کے بارے میں جیسے یہ'' پرویزی'' کرتے ہیں شکوک پیدا'' معتزلہ'' کرتے ہیں شکوک پیدا  یا '' مستشرقین ''کرتے ہیں   جو یورپ کے شریر علماء ہیں غیر متقی مفسد اُن کی یہ کار روائی ساری کی ساری حقیقتًا بدنیتی پر مبنی ہے فساد ڈالنے پر   مبنی ہے اِس کا ثبوت کوئی نہیں مل سکے گا بلکہ جب دلائل لیں گے آپ تو فرق نکلے گا اِس میں اَور آپ پر واضح ہو جائے گا کہ یہ محض وہمی بات ہے کیونکہ یہاں کی روایتیں اَور وہاں کی روایتیں ملتی جاتی ہیں حالانکہ یہ(اُس دور کا) مشرقِ بعید ہی بن جاتا ہے تقریبًا یا وسطی کہہ لیجیے ورنہ مشرق ِبعید ہے اَور اُدھر کا مغرب ِبعید بن جاتا ہے یہاں سے وہاں تک ایک دُوسرے سے ملتی جلتی ایک ہی جیسی روایات ہیں اَور بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں اُنہوں نے، مؤطاء کی شرح لکھی ہے ابن عبدالبر رحمة اللہ علیہ نے ''تمہید'' تو مصر کے علماء ہیں سوڈان کے علماء ہیں اُنہوں نے بھی لکھی ہیں وہ سب چیزیںملتی جلتی ہیں۔
 فقہ بہت پہلے مدّون ہو چکی تھی  :
اَورپھر ایک بات یہ بھی ہوگئی مزید کہ(بہت پہلے) مسائل اَخذ کر لیے گئے تھے اِن حدیثوں سے وہ مسائل اِن ہی اَحادیث پر مبنی ہیں اَور اُسی زمانے میں سب کچھ لے دے ہوچکی تھی اُن حدیثوں پر یہ بالکل پہلا زمانہ تھا شروع کا اِمام بخاری کی پیدائش سے بھی پہلے کا تھا سارے کے سارے اِمام (اِمام اَبوحنیفہ،اِمام مالک، اِمام احمد بن حنبل اَور اِمام شافعی رحمہم اللہ)جن کے دُنیا میں مذاہب اَب چل رہے ہیں یہ تو سب کے سب پہلے کے ہیں اِمام بخاری اِمام مسلم اِبن ِ ماجہ نسائی اَبوداو'د سے بلکہ اِن کے اَساتذہ ہیں یا اَساتذہ کے بھی اَساتذہ بنتے ہیں۔
اَور دُوسری چیز یہ ہے کہ یہ نیشابور وغیرہ یہ بہت بڑا علمی مرکز تھا اہلِ سنت کا یہ ہلاکو خان وغیرہ جب آئے ہیں اُس کے بعد دوبارہ پھر مسلمانوں کو خدا نے غلبہ عطا فرمایا اَور اُس کے خاندان کے لوگ بھی مسلمان ہوتے چلے گئے اَور اِسلام کو مزید عروج حاصل ہوگیا تو یہ دَور بھی یہاں اہلِ سنت کا رہا ہے ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 6 1
4 مسلمان بادشاہ کا ظلم پھر کفار کا اِن پر غلبہ : 7 3
5 منکرین ِ حدیث کے فرضی اَور بے جان اعتراضات : 7 3
6 فقہ بہت پہلے مدّون ہو چکی تھی : 8 3
7 شیعیت کا اَثر و رُسوخ بہت بعد میں ہوا : 9 3
8 عقلی دلیل اَور مشاہدہ : 9 3
9 شیعیت کی دخل اَندازی سے اَحادیث پاک ہیں : 10 3
10 مظلوم کا مسلمانوں کے معبود کی طرف رُجوع اَور غیبی تائید : 10 3
11 حضرت اِمام رازی کے ساتھ اِن کا سلوک : 11 3
12 نبی علیہ السلام کو رُعب عطا کیا گیا اِس سے آپ نے اِنصاف پھیلایا : 11 3
13 منگولیوں کے جنرل کا حال : 12 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٣ (قسط : ٥،آخری) 14 1
15 مسئلہ رجم 14 14
16 متفرق مسائل : 14 14
17 شرعی کوڑے : 17 14
18 تابعین کا عمل : 21 14
19 تابعین کا عمل : 21 14
20 اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 مخالفین کے ساتھ : 24 20
23 جنات کے ساتھ : 25 20
24 اِکرامِ ضَیف : 26 20
25 کمیونسٹ لیڈر ڈاکٹر محمد اَشرف صاحب تحریر فرماتے ہیں : 28 20
26 حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب رحمة اللہ علیہ 30 1
27 ولی را ولی می شناسد 35 26
28 تربیت ِ اَولاد 36 1
29 اَولاد کی اِصلاح کے لیے صحبت ِصالح کی ضرورت : 36 28
30 شفقت کے مقتضی اَور بیٹے کو نصیحت کرنے کا طریقہ : 36 28
31 اَولاد کی پرورش کرنے اَور نان ونفقہ دینے کا شرعی ضابطہ : 37 28
32 لڑکے اَورلڑکی کی شادی کر نابا پ کے ذمہ واجب ہے یا نہیں تا خیر کرنے سے کتنا گنا ہ ہو گا : 38 28
33 اَب رہ گئی حدیث تو مشکوة شریف باب تعجیل الصلوة میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : 38 28
34 وفیات 39 1
35 قسط : ٥ حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 40 1
36 آپ نے خلافت فوج کی کمزوری سے چھوڑی یامسلمانوں کی خونریزی سے بچنے کے لیے : 40 35
37 تحفظ ناموسِ رسالت محاذ پر جدو جہد اَور شاندار کامیابی 43 1
38 عاشقِ قرآن حضرت مولاناقاری شریف احمدصاحب 49 1
39 تشدد سے پاک پاکستان ....... تصویر کا دُوسرا رُخ 55 1
40 دینی مسائل 60 1
41 ( وقف کا بیان ) 60 40
42 حق ِقرارسے کیامراد ہے : 60 40
43 وقف کو غصب کرنا : 60 40
44 وقف کو تبدیل کرنا : 61 40
45 وقف کے منافع وقف نہیں ہوتے : 61 40
46 واقف کاتاحیات جائداد کی آمدنی اپنے لیے مقرر کرنا : 62 40
47 کسی جائیداد یا اُس کی آمدنی کو اپنی اَولاد پر وقف کرنا : 62 40
48 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter