Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2011

اكستان

33 - 64
جب سیٹھ عابد کو پتا چل جاتا تھا تو دو کاریں بھیجتا تھا اسٹیشن پر دو دروازے تھے نکلنے کے، دونوں دروازوں پر گاڑی کھڑی کرواتا تھا کہ پتہ نہیں کہ کس دروازے سے نکلیں تو بٹھا لینا ڈرائیورں کو کہہ کر بھیجتا تھا اَور قاری صاحب خاموشی سے نکل کر رکشہ میں بیٹھ کر چلے جاتے تھے گاڑی کھڑی رہ جاتی تو یہ مزاج تھا اُن کا۔ 
یہ مثال اِس لیے دے رہا ہوں کہ ایسے لوگ اَب بھی دُنیا میں ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پہلے دور میں تھے  ایسے لوگ اَب کہاں ہیں اَب بھی ہیں کوئی اُن کی نقل اُتارنا چاہے تو وہ بھی ایسا ہو سکتا ہے اَور اُس سے بھی بہتر ہو سکتا ہے جب اللہ سے مانگے گا اِخلاص سے تو اُن سے بھی بہتر اللہ بنا دے گا اَور اُن کی عزت اِتنی ہے کہ آپ خود دیکھ لیں ایک دو مثالیں آپ کو دیں اَور بہت لوگوں کی اِس طرح۔ تو اُن کی طبیعت میں اِستغناء بے نیازی بہت زیادہ تھی اپنے کام سے بس واسطہ ہو۔
 اَور اَب تک اُن کے سینکڑوں پختہ حافظ ہیں ماشاء اللہ ، بیس طلباء بس رکھتے تھے اِس سے زیادہ نہیں اَور بڑے طریقہ سے پڑھاتے تھے اَور اُن کی درسگاہ آپ دیکھیں ہر روزآئینہ کی طرح چمکتی تھی اَور طالبعلموں کی ڈیوٹی ہوتی تھی ہر ہفتے پنکھے صاف کرنے ہیں مسجد بھی صاف درسگاہ بھی صاف سلیقہ تھا نفاست تھی پاکی بھی تھی بہت ساری خوبیاں اللہ نے اُنہیں دی تھیں تو اُن سے واسطہ قدیم ہے اِس لیے اُن کا دُکھ بھی ہمیں بہت زیادہ ہے آپ کو بھی سُن کر دُکھ ہوا ہوگا یقینی بات ہے، آپ کو جمع اِس لیے کیا گیا کہ ہم پر اُن کا حق بنتا ہے کہ ہم اُن کا آپ سے تعارف کراتے اَور تعارف کے بعدآپ کا بھی حق بنتا ہے کہ اُن کے لیے دُعائے مغفرت بھی کریں جو قرآن پڑھیں یا جو چیزبھی پڑھیں تو اُن کے لیے ایصال ثواب بھی کریں اَور یہ بھی دُعا کریں کہ وہ تو چلے گئے لیکن اللہ تعالیٰ اُن کی جو برکات تھیں اُن کو باقی رکھے اَور اُس سے ہمیں بھی اَور سب کو فائدہ ہوتا رہے۔
 اُن کی جو اَولاد ہیں اُن کے ایک ہی بیٹے ہیں اُن کو اللہ نے آگے بیٹے دیے ہیں اُن کے جو بیٹے ہیں وہ سب کاروبار میں لگے ہوئے ہیں اُن کو بھی اللہ تعالیٰ نیک صالح بنائے اُن کے نقش ِ قدم پر چلائے اَور یہ جو  حادثہ ہوا ہے اُس پر اُن پر صبر کی توفیق دے اَور اُس پر اَجر دے ۔
 ہم تو کل ائیرپورٹ بھی گئے بیٹھے رہے اَور خداکی شان ہے کہ کسی جہاز میں سیٹ نہیں ملی سب جہاز بھرے ہوئے تھے دو تین گھنٹے ائیرپورٹ پر بیٹھے رہے اَور پھر رات واپس آئے آج بھی کسی جہاز میں سیٹ نہیں ہے کل کی ہماری سیٹ ہوئی ہے کل جائیں گے اِنشاء اللہ بہر حال اللہ اُن کی مغفرت فرمائے اَور اُنہیںوہاں کے بلند ترین درجات عطافرمائے ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 6 1
4 مسلمان بادشاہ کا ظلم پھر کفار کا اِن پر غلبہ : 7 3
5 منکرین ِ حدیث کے فرضی اَور بے جان اعتراضات : 7 3
6 فقہ بہت پہلے مدّون ہو چکی تھی : 8 3
7 شیعیت کا اَثر و رُسوخ بہت بعد میں ہوا : 9 3
8 عقلی دلیل اَور مشاہدہ : 9 3
9 شیعیت کی دخل اَندازی سے اَحادیث پاک ہیں : 10 3
10 مظلوم کا مسلمانوں کے معبود کی طرف رُجوع اَور غیبی تائید : 10 3
11 حضرت اِمام رازی کے ساتھ اِن کا سلوک : 11 3
12 نبی علیہ السلام کو رُعب عطا کیا گیا اِس سے آپ نے اِنصاف پھیلایا : 11 3
13 منگولیوں کے جنرل کا حال : 12 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٣ (قسط : ٥،آخری) 14 1
15 مسئلہ رجم 14 14
16 متفرق مسائل : 14 14
17 شرعی کوڑے : 17 14
18 تابعین کا عمل : 21 14
19 تابعین کا عمل : 21 14
20 اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 مخالفین کے ساتھ : 24 20
23 جنات کے ساتھ : 25 20
24 اِکرامِ ضَیف : 26 20
25 کمیونسٹ لیڈر ڈاکٹر محمد اَشرف صاحب تحریر فرماتے ہیں : 28 20
26 حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب رحمة اللہ علیہ 30 1
27 ولی را ولی می شناسد 35 26
28 تربیت ِ اَولاد 36 1
29 اَولاد کی اِصلاح کے لیے صحبت ِصالح کی ضرورت : 36 28
30 شفقت کے مقتضی اَور بیٹے کو نصیحت کرنے کا طریقہ : 36 28
31 اَولاد کی پرورش کرنے اَور نان ونفقہ دینے کا شرعی ضابطہ : 37 28
32 لڑکے اَورلڑکی کی شادی کر نابا پ کے ذمہ واجب ہے یا نہیں تا خیر کرنے سے کتنا گنا ہ ہو گا : 38 28
33 اَب رہ گئی حدیث تو مشکوة شریف باب تعجیل الصلوة میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : 38 28
34 وفیات 39 1
35 قسط : ٥ حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 40 1
36 آپ نے خلافت فوج کی کمزوری سے چھوڑی یامسلمانوں کی خونریزی سے بچنے کے لیے : 40 35
37 تحفظ ناموسِ رسالت محاذ پر جدو جہد اَور شاندار کامیابی 43 1
38 عاشقِ قرآن حضرت مولاناقاری شریف احمدصاحب 49 1
39 تشدد سے پاک پاکستان ....... تصویر کا دُوسرا رُخ 55 1
40 دینی مسائل 60 1
41 ( وقف کا بیان ) 60 40
42 حق ِقرارسے کیامراد ہے : 60 40
43 وقف کو غصب کرنا : 60 40
44 وقف کو تبدیل کرنا : 61 40
45 وقف کے منافع وقف نہیں ہوتے : 61 40
46 واقف کاتاحیات جائداد کی آمدنی اپنے لیے مقرر کرنا : 62 40
47 کسی جائیداد یا اُس کی آمدنی کو اپنی اَولاد پر وقف کرنا : 62 40
48 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter