ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2011 |
اكستان |
|
گلد ستہ اَحادیث ( حضرت مولانا نعیم الدین صاحب، اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور) دوزخ کی دیواروں کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی : عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَسُرَادِقُ النَّارِ اَرْبَعَةُ جُدُرٍ کِثَفُ کُلِّ جِدَارٍ مَسِیْرَةُ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً ۔ (ترمذی ج٢ ص ٨٥ ، مشکٰوة ص ٥٠٣) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی علیہ الصلٰوة والسلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : دوزخ کے اِحاطے کے لیے چار دیواریں ہوں گی جن میں سے ہر دیوار کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی۔ کافروں کو جکڑنے والی زنجیر کی لمبائی چالیس سال کی مسافت سے بھی زیادہ ہے :عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ لَوْ اَنَّ رُصَاصَةً مِثْلَ ھٰذِہ وَاَشَارَ اِلٰی مِثْلِ الْجُمْجُمَةِ اُرْسِلَتْ مِنَ السَّمَائِ اِلَی الْاَرْضِ وَھِیَ مَسِیْرَةُ خَمْسِمَائَةِ سَنَةِ لَبَلَغَتِ الْاَرْضَ قَبْلَ اللَّیْلِ وَلَوْ اَنَّہَا اُرْسِلَتْ مِنْ رَأْسِ السِّلْسِلَةِ لَسَارَتْ اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا اَللَّیْلَ وَالنَّھَارَ قَبْلَ اَنْ تَبْلُغَ اَصْلَھَا اَوْ قَعْرَھَا ۔ (ترمذی ج٢ ص ٨٦ ، مشکٰوة ص ٥٠٤) ''حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسولِ اَکرم ۖ نے فرمایا : اگر سیسے کا ایک گولہ جو اِس جیسا ہو، آپ نے (سر کی طرف) اِشارہ کرکے فرمایا کہ کھوپڑی جیسا ہو (یعنی سیسے کا وہ گولہ جو کھوپڑی کی طرح گول اَور بھاری ہونے کی وجہ سے نہایت سُرعت کے ساتھ لڑھکنے والا ہو) آسمان سے زمین کی طرف پھینکا جائے جن کا درمیانی فاصلہ پانچ سو برس کی مسافت کے برابر ہے تو یقینًا وہ گولہ ایک رات گزرنے