Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2011

اكستان

6 - 64
درس حديث
حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔  اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
ُۖکفر کا گڑھ مشرق کی طرف ہے ۔گھوڑے اَور اُونٹ والوں میں تکبر اَور اَکڑ ہوتی ہے
دیہاتی زور سے بولتے ہیں۔ جمعہ شہروں میں ہو گا دیہاتوں میں نہیں
(  تخریج و تزئین  :  مولانا سیّد محمود میاں صاحب  )
(کیسٹ نمبر 63  سا ئیڈB   12 - 12 - 1986  )
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
آقائے نامدار  ۖ  نے اِرشاد فرمایا ہے کہ یمن میں خیر ،دِلوں کی نرمی پائی جاتی ہے اَور وہ اِتنی زیادہ ہے کہ اَ لْاِیْمَانُ یَمَانٍ وَالْحِکْمَةُ یَمَانِیَّة  ِایمان یمنی ہے اَور حکمت ہے تو یمنی ۔حکمت کہتے ہیں کہ  نبی نہ ہو اَورصحیح راستے پر چلے ، بغیر نبوت کے صحیح چیز تک پہنچ جائے یہ حکمت کہلاتی ہے اَ لْاِصَابَةُ مِنْ غَیْرِ النُّبُوَّةِ  نبوت کے بغیر صحیح چیز تک پہنچ جائے تو لقمانِ حکیم جو کہلاتے ہیںوہ بھی اِسی لحاظ سے کہ وہ نبی نہیں تھے  مگر اللہ کی ہدایت اُن کے ایسے شامل ِ حال تھی کہ وہ صحیح راستے پر چلتے رہے صحیح باتیں کرتے رہے صحیح ہی باتیں اُن کی سمجھ میں آتی تھیں اِلہام ہوتی تھیں۔ 
اِسی طرح آقائے نامدار ۖنے جس طرف شر ہے وہ بھی بتلایا کہ رَأْسُ الْکُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ  مدینہ طیبہ سے جانب ِ مشرق بنتی ہے وہ جگہ جہاں کفر کا گڑھ تھا '' رَأْسُ الْکُفْرِ '' کفر کا سَر یعنی گڑھ کفر کی چوٹی  کفر اِنتہائی پہنچا ہوا ہے چوٹی تک، وہ جگہ اَگر ہے تو مشرق کی سمت ہے  وَالْفَخْرُ وَالْخُیَلَائُ فِیْ اَھْلِ الْخَیْلِ وَالْاِبِلِ اَور تکبر اَور اَکڑ اِتراہٹ یہ اُن لوگوں میں پائی جاتی ہے جو گھوڑے اَور اُونٹ رکھتے ہوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اہلِ مشرق میں فتنہ اَور دِلوں کی سختی : 7 3
5 اہلِ حجاز کی تعریف : 7 3
6 آواز گھٹتی بڑھتی ہے : 7 3
7 جمعہ شہروں میں ، حنفی مسلک اَور اُس کی وجہ : 8 3
8 ''نجد ''کا جغرافیہ : 9 3
9 بَحْرَیْن : 10 3
10 شدت اَور نجدی : 10 3
11 بصرہ : 10 3
12 مسئلہ رجم 11 1
13 ''حد'' کی تعریف : 21 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 14
16 اُسوۂ حَسَنہ یا اَخلاقِ ظاہرہ : 23 14
17 غرباء و مساکین کے ساتھ : 24 14
18 خدام کے ساتھ : 26 14
19 قسط : ٢٤ تربیت ِ اَولاد 29 1
20 صدر مملکت کی خدمت میں کھلا خط! 33 1
21 موت العَالِم موت العَالَم 38 1
22 رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حِکمت 39 1
23 قسط : ا حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 44 1
24 نام و نسب : 44 23
25 پیدائش : 44 23
26 عہد ِنبوی ۖ : 45 23
27 عہد ِصدیقی : 45 23
28 عہد ِفاروقی : 45 23
29 عہد ِعثمانی : 46 23
30 بیعت ِخلافت کے وقت حضرت علی کو مشورہ : 46 23
31 وفیات 47 1
32 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 48 1
33 غیر مسلموں کے ساتھ معاملات : 48 32
34 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 50 1
35 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 50 34
36 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 50 34
37 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 51 34
38 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 54 34
39 گلد ستہ اَحادیث 58 1
40 دوزخ کی دیواروں کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی : 58 39
41 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دَور کا ایک واقعہ : 60 39
42 بقیہ : رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حکمت 61 22
43 دینی مسائل ( نذر اَور منت کا بیان ) 62 1
44 نذر کے صحیح ہونے کی شرائط : 62 43
45 نذر کے بارے میں ایک اَور ضابطہ : 63 43
Flag Counter