Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2011

¾اكستان Ù

14 - 64
لیکن ہمیں کوئی مسئلہ ثابت کرنے کے لیے اِن ہی کتابوں پر اِنحصار کرنا پڑے ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جس کی وجہ یہ  ہے کہ اِمام اعظم ابو حنیفہ وغیرہ امام بخاری و مسلم وغیرہ سے بہت پہلے گزرے ہیں اِن کی پیدائش حسب اِختلاف مورخین ٦٠ھ میں اِمام بخاری کی پیدائش سے ایک سو چونتیس سال پہلے ہوئی ورنہ کم اَز کم ایک سو چودہ سال پہلے ہوئی جب وہ پیدا ہوئے تو امام اعظم  کا مسلک (مسائل اِجتہادیہ) تمام دُنیا میں پھیل چکا تھا۔ جو دلیلیں یعنی حدیثیں امام اعظم   کو پہنچیں اُنہوں نے اُن سے مسائل سمجھنے کے اصول وضع کیے (اُصول فقہ) اَور مسائل اِستنباط کیے (یعنی نکالے) وہ دُنیا بھر کے علماء میں پہنچے اِس طرح ہر حدیث اَور مسئلہ دُنیا بھر کے علماء کے بیشتر حصہ نے مانا اُس پر عمل کیا اَور فیصلے دیے۔ ایسے مسائل کا اِنکار اِنکارِ حقیقت کے مترادف ہو گا ،دُنیائے اِسلام کے چاروں اِمام اِسی صد سالہ عرصہ میں گزرے ہیں جو امام بخاری سے پہلے کا دور ہے۔ 
اِس لیے مسئلہ رجم کے بارے میں مناسب ترین طریقہ یہ ہے کہ دُنیا میں اِن ہی معروف و مسلم ائمہ  اَربعہ کی کتابوں میں جو روایات ہیں وہ اِس مضمون میں لکھ دی جائیں تا کہ معلوم ہو کہ ہر مسئلہ پر پوری اُمت کا اِتفاق چلا آرہا ہے تردّد کی بھی گنجائش نہیں۔ 
(١)  ائمہ اَربعہ میں سب سے پہلے اِمام جن کی علمیت و تقویٰ پر خود بخود اُمت ِمسلَّمہ کے سب سے بڑے حصہ نے اعتماد کیا اَور اُن کے مسلک و فتاوی پر چلنے لگے وہ امام اعظم ابو حنیفہ النعمان ہیں رحمہ اللہ۔ اِمام اعظم تابعی بھی ہیں۔ وہ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ کی زیارت سے مشرف ہوئے ہیں۔ حافظ ذہبی لکھتے ہیں  : 
رَأٰی اَنَسَ بْنَ مَالِکٍ غَیْرَ مَرَّةٍ لَمَّا قَدِمَ عَلَیْہِمُ الْکُوْفَةَ ۔( تذکرة الحفاظ     ج ١ ص ١٦٨)
''اِنہوں نے حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ کو متعدد بار دیکھا ہے جب وہ اِن کے یہاں کوفہ آئے۔'' 
حافظ ابن ِحجر عسقلانی  نے تحریر فرمایا ہے  : رَأٰی اَنَسًا … ( تہذیب التہذیب ج ١٠ ص ٤٤٩)''حضرت اَنس رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے۔ ''
(٢)   دُوسرے ایسے ہی جلیل القدر امام جن کے اصول و مسائل پر علماء اُمت کا دُوسرا حصہ خود بخو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اہلِ مشرق میں فتنہ اَور دِلوں کی سختی : 7 3
5 اہلِ حجاز کی تعریف : 7 3
6 آواز گھٹتی بڑھتی ہے : 7 3
7 جمعہ شہروں میں ، حنفی مسلک اَور اُس کی وجہ : 8 3
8 ''نجد ''کا جغرافیہ : 9 3
9 بَحْرَیْن : 10 3
10 شدت اَور نجدی : 10 3
11 بصرہ : 10 3
12 مسئلہ رجم 11 1
13 ''حد'' کی تعریف : 21 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 14
16 اُسوۂ حَسَنہ یا اَخلاقِ ظاہرہ : 23 14
17 غرباء و مساکین کے ساتھ : 24 14
18 خدام کے ساتھ : 26 14
19 قسط : ٢٤ تربیت ِ اَولاد 29 1
20 صدر مملکت کی خدمت میں کھلا خط! 33 1
21 موت العَالِم موت العَالَم 38 1
22 رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حِکمت 39 1
23 قسط : ا حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 44 1
24 نام و نسب : 44 23
25 پیدائش : 44 23
26 عہد ِنبوی ۖ : 45 23
27 عہد ِصدیقی : 45 23
28 عہد ِفاروقی : 45 23
29 عہد ِعثمانی : 46 23
30 بیعت ِخلافت کے وقت حضرت علی کو مشورہ : 46 23
31 وفیات 47 1
32 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 48 1
33 غیر مسلموں کے ساتھ معاملات : 48 32
34 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 50 1
35 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 50 34
36 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 50 34
37 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 51 34
38 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 54 34
39 گلد ستہ اَحادیث 58 1
40 دوزخ کی دیواروں کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی : 58 39
41 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دَور کا ایک واقعہ : 60 39
42 بقیہ : رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حکمت 61 22
43 دینی مسائل ( نذر اَور منت کا بیان ) 62 1
44 نذر کے صحیح ہونے کی شرائط : 62 43
45 نذر کے بارے میں ایک اَور ضابطہ : 63 43
Flag Counter