Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2010

اكستان

62 - 64
اَخبار الجامعہ
(  جامعہ مدنیہ جدید  محمد آباد  رائیونڈ روڈ  لاہور  )
یکم شوال المکرم /١١ستمبر کو جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں عید الفطر کی نماز شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمودمیاں صاحب نے پڑھائی۔
١١ شوال المکرم /٢١ستمبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں نئے تعلیمی سال کے داخلے شروع ہوئے اَور کثیر تعداد میں طلباء کی آمد شروع ہو گئی اَور اِسی روز سے تعلیم کا آغاز ہوا،والحمد للہ۔
٥ستمبر کو حضرت مولانامحمد حسن صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تشریف لے گئے اَور ٢٧ستمبر کو بخیریت واپسی ہوئی ، اللہ تعالیٰ مولانا کے اِس سفر کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے،آمین۔
حضرت مہتمم صاحب کے اَسفار  : ( بقلم  :  شریک ِسفر مولانا اِنعام اللہ صاحب،خادم خانقاہِ حامدیہ)
٢٢ستمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ کے فاضل مولانا اعظم صاحب کی دعوت پر جامعة الحسن میں اَسباق کی بسم اللہ (اِفتتاحِ کتب) کے لیے کوٹ رادھا کشن تشریف لے گئے جہاں آپ نے طلباء کو علم کی اہمیت کے موضوع پر مختصر بیان فرمایا اَور دُعا فرمائی۔
٢٥ ستمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ کے فاضل مولانا نیاز احمد صاحب کی دعوت پر جڑانوالہ میں نئے قائم ہونے والے جامعہ مدنیہ تعلیم الاسلام کی اِفتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جڑانوالہ تشریف لے گئے جہاں مولانا جمیل احمد صاحب قادری ،جناب شیخ نجم الدین صاحب اور اُن کے بھائی جناب شیخ حسام الدین صاحب حضرت صاحب کے اِستقبال کے لیے موجود تھے۔بعد نمازِ مغرب حضرت صاحب نے علماء ، طلباء اَور عوام سے'' دین کی اہمیت اَور ضروریاتِ دین کو سیکھنے'' کے موضوع پر تفصیلی بیان فرمایا۔بعد اَزاں مولانا نیاز احمد صاحب کی خواہش پر حضرت صاحب نے نئے طلباء کے سبق کا آغاز فرمایا اَور دُعا فرمائی۔نیز شیخ صاحبان کے اِصرار پر چند منٹ کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے اَور خیر وبرکت کی دُعا کی۔رات دس بجے شیخ صاحبان سے اِجازت چاہی اَور لاہور کے لیے روانہ ہوئے ،رات ایک بجے بخیریت گھر پہنچ گئے،والحمد للہ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 جمعہ دیہات میں نہیں پڑھا جا سکتا 6 3
5 اَنصار کے متعلق خاص ہدایت 7 3
6 اِن ہی کو بیعت ِعقبہ کا شرف بھی حاصل ہے 7 3
7 جھوٹی نبیہ اَور جھوٹے نبی نے بیاہ رَچا لیا : 8 3
8 اَسّی برس کی عمر میں جہاد : 8 3
9 صحابہ اَور شوقِ جہاد:سات دِن بعد تدفین ،لاش خراب نہ ہوئی : 8 3
10 وفیات 9 1
11 علمی مضامین 10 1
12 اَنفَاسِ قدسیہ 15 1
13 اِسلامی سیاست 19 12
14 فتح مکہ کا سیاسی پس منظر 20 12
15 تربیت ِ اَولاد 21 1
16 لڑکیوں کو علمِ دین سکھانے اَور آخرت کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت 21 15
17 گھر والوں کو دینی کتابیں سنانے کا معمول 22 15
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
19 حضرت اُمِ حبیبہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 18
20 ہجرت ِحبشہ 23 18
21 حرمِ نبوت میںآنا : 24 18
22 حبشہ سے مدینہ منورہ پہنچنا : 25 18
23 آنحضرت ۖ کا احترام 25 18
24 اتباعِ سنت : 26 18
25 فکر ِآخرت : 27 18
26 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 28 1
27 اِسلامی مساوات 28 26
28 ظلم کی ممانعت : 30 26
29 بقیہ : حضرت اُم حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 31 12
30 وفات : 31 12
31 گلد ستہ اَحادیث 32 1
32 توبہ نامہ 37 1
33 اَشعار اِقبال اَور حقیقت ِحال : 37 32
34 تمہید : 37 32
35 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 48 1
36 مراکش کا مختصر تعارف : 49 35
37 ''مرکیش'' : 52 35
38 دینی مسائل 54 1
39 نعت النبی آقائے دو جہاں حتمی مرتبت ۖ 55 1
40 خانقاہ ِحامدیہ اَور رمضان المبارک 56 1
41 تقریظ وتنقید 58 1
42 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter