ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2010 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٤١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) کِتَابُ الطِّبْ مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ دَائً اِلَّا اَنْزَلَ لَہ شِفَائ ۔ (بخاری شریف ص ٨٤٧)۔ ''اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی اُتاری ہے اُس کی دوا بھی اُتاری ہے۔'' اَور ابو داود میں ہے وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ ۔ (مشکوة ص ٣٨٨) ''اَور حرام چیز سے دَوا نہ کرو۔'' اَلشِّفَائُ فِیْ ثَلاثَةٍ فِیْ شَرْطَةِ مِحْجَمٍ اَوْ شَرْبَةِ عَسْلٍ اَوْ کَیَّةٍ بِنَارٍ وَاَنَا اَنْھٰی اُمَّتِیْ عَنِ الْکَیِّ ۔(مشکوة ص ٣٨٧) ''شفاء تین چیزوں میں ہے سینگی لگانے میں یا شہد پینے میں یا آگ سے دَاغنے میں۔ اَور میں اپنی اُمت کو دَاغنے(کے علاج )سے منع کرتا ہوں۔'' عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ اَنَّ رَجُلًا اَتَی النَّبِیَّ ۖ فَقَالَ اَخِیْ تَشْتَکِیْ بَطْنُہ فَقَالَ اِسْقِہ عَسْلًا ثُمَّ اَتَاہُ الثَّانِیَةَ فَقَالَ اِسْقِہ عَسْلًا ثُمَّ اَتَاہُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ اِسْقِہ عَسْلًا ثُمَّ اَتَاہُ فَقَالَ قَدْ فَعَلْتُ فَقَالَ صَدَقَ اللّٰہُ وَکَذَبَ بَطْنُ اَخِیْکَ اِسْقِہ عَسْلًا فَسَقَاہُ فَبَرَأَ ۔ (بخاری ص ٨٤٨) ''حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آنحضرت ۖ کے پاس حاضر ہوا اُس نے عرض کیا کہ میرے بھائی کے پیٹ میں تکلیف ہے آپ نے اِرشاد