Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2010

اكستان

55 - 64
نعت النبی آقائے دو جہاں حتمی مرتبت  ۖ
(  جناب جمشید عالم منور صاحب صدیقی  )
یاد آئے جب جب مصطفی صلِّ علٰی صلِّ علٰی	دِل نے کہا ، لب نے کہا ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
دل میں تھی کب سے آرزواِک نعت میں بھی تو کہوں	صد شُکر وہ وقت آ گیا ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
قرآن نے خود کہہ دیا اُن کا مقام و مرتبہ	وہ واقعہ معراج کا ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
ختم نبوت تاج ہے دونوں جہاں پہ راج ہے	یعنی وہ فخر الانبیاء ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
میرے نبی آقائے حُسن ، میرا قلم میرا سُخن	سب کچھ ہے تیری ہی عطا ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
جمشید صدیقی ترا ، دِل جس کا تھا ظلمت کدہ	کتنا منّور ہو گیا ، صلِّ علٰی صلِّ علٰی
بقیہ  :  سفر نامہ  .....  چھ دِن مراکش میں
مگر ہوٹل دیکھنے کے بعداطمینان ہوا کہ ہوٹل معیاری تھا اَور ہمیں بہت پسند آیا سویمنگ پول سمیت تمام سہولتیں میسر تھیں۔ حضرت ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ رہنے کی جگہ اچھی اَور پرسکون ہونی چاہیے اگر رہائش اچھی نہ ہوتو سیرو سیاحت کا سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے بات اُن کی بڑی معقول ہے۔ ہوٹل کی بکنگ میں بریک فاسٹ بھی شامل تھا اَورِنج کا تازہ جوس اَورچھوٹے چھوٹے پراٹھے اِس کے خاص تحفے تھے ہوٹل کے ویٹر بھی ہمارا خصوصی خیال رکھتے تھے اُنہوں نے نے ہمیں بہت پیار دیا۔ ہوٹل میں سامان رکھنے کے بعد ہم فوری طور پر سیر کے لیے نکل کھڑے ہوئے ابھی دِن بھی خاصا باقی تھا اَور ہم بھی بالکل ترو تازہ تھے۔ (جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 جمعہ دیہات میں نہیں پڑھا جا سکتا 6 3
5 اَنصار کے متعلق خاص ہدایت 7 3
6 اِن ہی کو بیعت ِعقبہ کا شرف بھی حاصل ہے 7 3
7 جھوٹی نبیہ اَور جھوٹے نبی نے بیاہ رَچا لیا : 8 3
8 اَسّی برس کی عمر میں جہاد : 8 3
9 صحابہ اَور شوقِ جہاد:سات دِن بعد تدفین ،لاش خراب نہ ہوئی : 8 3
10 وفیات 9 1
11 علمی مضامین 10 1
12 اَنفَاسِ قدسیہ 15 1
13 اِسلامی سیاست 19 12
14 فتح مکہ کا سیاسی پس منظر 20 12
15 تربیت ِ اَولاد 21 1
16 لڑکیوں کو علمِ دین سکھانے اَور آخرت کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت 21 15
17 گھر والوں کو دینی کتابیں سنانے کا معمول 22 15
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
19 حضرت اُمِ حبیبہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 18
20 ہجرت ِحبشہ 23 18
21 حرمِ نبوت میںآنا : 24 18
22 حبشہ سے مدینہ منورہ پہنچنا : 25 18
23 آنحضرت ۖ کا احترام 25 18
24 اتباعِ سنت : 26 18
25 فکر ِآخرت : 27 18
26 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 28 1
27 اِسلامی مساوات 28 26
28 ظلم کی ممانعت : 30 26
29 بقیہ : حضرت اُم حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 31 12
30 وفات : 31 12
31 گلد ستہ اَحادیث 32 1
32 توبہ نامہ 37 1
33 اَشعار اِقبال اَور حقیقت ِحال : 37 32
34 تمہید : 37 32
35 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 48 1
36 مراکش کا مختصر تعارف : 49 35
37 ''مرکیش'' : 52 35
38 دینی مسائل 54 1
39 نعت النبی آقائے دو جہاں حتمی مرتبت ۖ 55 1
40 خانقاہ ِحامدیہ اَور رمضان المبارک 56 1
41 تقریظ وتنقید 58 1
42 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter