ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2010 |
اكستان |
|
فرمایا کہ اُسے شہد پلاؤ وہ دو بارہ آیا توآپ نے فرمایا کہ اُسے شہدپلاؤ پھرتیسری دفعہ حاضر ہوا آپ نے فرمایااُسے شہد پلاؤ ۔وہ پھر آیا کہنے لگاکہ میں نے اِرشاد پر عمل پورا کردیا ہے تو آپ نے اِرشادفرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے اَور تمہارے بھائی کاپیٹ جھوٹا ہے اُسے شہد پلاؤ اُس نے پلایا تو وہ اچھا ہوگیا ۔'' ( قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی : یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِھَا شَرَاب مُّخْتَلِف اَلْوَانُہ فِیْہِ شِفَائ لِّلنَّاسِ ۔ (پ ١٤رکوع١٤) ''شہد کی مکھیوں کے پیٹ سے پینے کی چیزنکلتی ہے اُس کے رنگ مختلف ہوتے ہیںاُس میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔'' ) فَقَالَ لَنَا (اِبْنُ اَبِیْ عَتِیْقٍ ) عَلَیْکُمْ بِھٰذِہِ الْحُبَیْبَةِ السَّوْدَائِ فَخُذُوْا مِنْھَا خَمْسًا اَوْ سَبْعًا فَاسْحَقُوْھَا ثُمَّ اَقْطِرُوْھَا فِیْ اَنْفِہ بِقَطَرَاتِ زَیْتٍ فِیْ ھٰذَا الْجَانِبِ وَ فِیْ ھٰذَا الْجَانِبِ فَاِنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْنِیْ اَنَّھَا سَمِعَتِ النَّبِیَّ ۖ یَقُوْلُ اِنَّ ھٰذِہِ الْحَبَّةَ السَّوْدَائَ شِفَائ مِّنْ کُلِّ دَائٍ اِلَّاالسَّامُ قُلْتُ وَمَاالسَّامُ؟ قَالَ اَلْمَوْتُ ۔ (بخاری شریف ص ٨٤٨ ) ''ہم سے ابن ِ ابی عتیق نے کہا کہ سیاہ چھوٹے دانے ضرور استعمال کرو اِس کے پانچ دانے لے لو یاسات دانے، اِنہیں رگڑ لو پھر اُنہیں زیت (روغن ِزیتون ) کے قطروں میں ملا کر اُس کی ناک میں ٹپکادو اِس طرف اَور اُس طرف کیونکہ مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتلایا ہے کہ اُنہوں نے جناب ِ رسول اللہ ۖ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ سیاہ دانہ سوائے سام کے ہر بیماری کا (علاج ) اَور شفاء ہے۔میں سے دریافت کیا ہے کہ سام کیا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ موت۔'' قَالَ ابْنُ شَہَابٍ وَالْحَبَّةُ السَّوْدَائُ اَلشَّوْنِیْزُ.( بخاری ص ٨٤٩) ''محمد بن مسلم ابن شہاب زہری رحمة اللہ علیہ نے فرمایاکہ سیاہ دانہ شونیز ہے۔'' عَنْ عَائِشَةَ اَنَّھَا کَانَتْ تَأْمُرُ بِالتَّلْبِیْنِ لِلْمَرِیْضِ وَلِلْمَحْزُوْنِ عَلَی الْھَالِکِ وَکَانَتْ تَقُوْلُ اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ یَقُوْلُ اِنَّ التَّلْبِیْنَ تُجِمُّ فُؤَادَ الْمَرِیْضِ وَتَذْھَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ ۔( بخاری شریف ص ٨٤٩)