Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

63 - 64
نے وہاں تلاوت فرمائی تھی حضرت میاں صاحب کو وہ تلاوت اَور وہ آیات تک یاد تھیں جو قاری صاحب نے تلاوت فرمائی تھیں۔ قاری صاحب حضرت میاں صاحب سے مل کر بہت خوش ہوئے اَور پھر حضرت میاں صاحب کی فرمائش پر قرآن پاک کی تلاوت روایات ِ متواترہ میں پڑھ کر سنائی ۔وہاں سے فراغت کے بعد حضرت میاں سراج احمد صاحب نے حضرت میاں صاحب سے اِجازت چاہی اَور ہمیں ہمارے میزبان ِ ثانی مولانا محمد شاہد صاحب کے حوالے کیا ۔ وہاں سے ہم مولانا محمد شاہد صاحب کی گاڑی میں اُن کے قصبہ   ''خان پور تمباکو'' والا آئے۔ جہاں پر اُن کی مسجد علی معاویہ  اَور مدرسہ جامعة الحسنین میں حضرت میاں صاحب نے دُعا فرمائی اَور بہت سارے اہل ِ علاقہ وہاں حضرت کی زیارت اَور دُعا کروانے کے لیے حاضر ہوئے۔ جناب حاجی کاظم علی صاحب اَور بھائی محمد سلیم صاحب و دیگر حضرات نے حضرت میاںصاحب سے ملاقات کی اَور دُعا کروائی۔ 
ظہر کی نماز کی اَدائیگی کے بعد مولانا شاہد صاحب کے ساتھ صادق آباد روانگی ہوئی۔ صادق آبادمیں جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم عبد اللہ لغاری حضرت میاںصاحب کے منتظر تھے وہ حضرت کو اپنے مدرسہ    رحیم آباد اَور لغاری کیٹل فارم پر دُعا کروانے کے لیے لے جانا چاہتے تھے لہٰذا وہ گاڑی لے کر سوہترا چوک کے قریب آگئے ۔وہاں سے مولانا شاہد صاحب واپس ہوگئے اَور ہم حضرت میاں صاحب کے ساتھ عبداللہ لغاری کی میزبانی میں اُن کے مدرسہ گئے اَور اُنہوں نے حضرت کو مدرسہ دِکھلایا اَور دُعا کروائی اُس کے بعد عبداللہ لغاری اپنے کیٹل فارم پر حضرت کو دُعا کے لیے لے گئے۔ وہاں حضرت میاں صاحب نے عصر کی نماز اَدا فرماکر کیٹل فارم کا دَورہ کیا اَور دُعا فرمائی ،مغرب کی نماز کی اَدائیگی فرمانے کے بعد صادق آباد آئے اَور وہاں سے بذریعہ ڈایئوبس لاہور کے لیے واپسی ہوئی۔ ١٧ شوال المکرم کو صبح ٩ بجے کے قریب الحمد للہ بخیریت و عافیت محمد آباد واپسی ہوگئی۔
 اللہ تعالی اِس سفر کو محض اپنے فضل وکرم سے قبول فرمائے اور حضرت کے ساتھ اِس سفر میںجو برکات نصیب ہوئیں اللہ اُن کی قدردانی کی توفیق نصیب فرمائے آمین کہ بقول حضرت اُستاذِ محترم مولانا محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ ''اللہ والوں کی جوتیوں میں وہ موتی ملتے ہیں جو بادشاہوں کے تاجوں میں بھی نہیں ملتے۔''  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter