ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009 |
اكستان |
|
ملک کی خارجہ پالیسی ہو یا داخلی امُور ،دفاعی معاملات ہوںیا معاشی و اقتصادی سب پر اُن کا کنٹرول ہے، یہی چیز ہے جس نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اَور ملک کی نیا ڈوبتی نظر آرہی ہے۔ جب تک ہمارے عوام اور حکمران اللہ کی طرف رجوع نہیں کریں گے اور اللہ اور اُس کے رسول کے دشمنوں سے پیچھا نہیں چھڑائیں گے یہ حالا ت نہیں بدلیں گے ۔ شاعر نے سچ کہا ہے خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا عوام الناس اور حکمرانوں کو چاہیے کہ اپنے عارضی عیش و عشرت اور طمع و لالچ کو چھوڑ کر اللہ کی طرف رجوع کریں۔ اللہ کے حضور میں سچی و عملی استغفار کریں اِس طرح ممکن ہے اللہ تعالیٰ ہمارے حالات کو بدل دیں اور ہمیں سُکھ اور چین نصیب ہو جائے۔ وماعلینا الا البلاغ المبین ۔