Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

¾اكستان Ù

30 - 64
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قصے میں آئی ہیں  وَاَتْمَمْنَاھَا بِعَشْرٍ (سورہ اعراف آیت ١٤٢) کیونکہ یہی دس راتیں سال کے ایام میں افضل ہیں۔ امام قرطبی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی مذکورہ حدیث سے ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کا تمام دنوں میں افضل ہونا معلوم ہوا اور اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لیے بھی یہی دس راتیں ذی الحجہ کی مقرر کی گئی تھیں۔
 تیسری اور چوتھی چیز جس کی قسم کھائی گئی ہے  '' وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرٍ''  ہے ۔'' شفع'' کے لغوی معنی جوڑ کے ہیں جس کو اُردو میں جفت کہتے ہیں اور ''وتر ''کے معنی طاق اور فرد کے ہیں۔ قرآن کریم کے الفاظ میں یہ متعین نہیں کہ اِس جفت اور طاق سے کیا مراد ہے اِس لیے ائمہ تفسیر کے اقوال اِس میں بے شمار ہیں مگر خود مرفوع حدیث جو ابوزُبیر نے حضرت جابر سے روایت کی ہے اُس کے الفاظ یہ ہیں  : 
(وَالْفَجْرِ o وَلَیَالٍ عَشْرٍ) قَالَ ھُوَ الصُّبْحُ وَعَشْرُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ یَوْمُ عَرَفَةَ وَالشَّفْعُ یَوْمُ النَّحْرِ ۔ ( قرطبی ج ٢٠ ص ٣٩)
'' یعنی رسول اللہ  ۖ نے  وَالْفَجْرِ o وَلَیَالٍ عَشْرٍکے متعلق فرمایا کہ'' فجر'' سے مراد'' صبح'' اور'' عشر ''سے مراد'' عشرہ نحر ''ہے (اور یہ عشرہ ذی الحجہ کا پہلا ہی عشرہ ہو  سکتا ہے جس میں یومِ نحر یعنی١٠ ذی الحجہ شامل ہے) اور فرمایا کہ'' وتر'' سے مراد عرفہ کا دن اور'' شفع'' سے مراد یومِ نحر (دسویں ذی الحجہ) ہے۔'' 
امام قرطبی رحمہ اللہ نے اِس روایت کو نقل کرکے فرمایا کہ یہ اَسناد کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے بہ نسبت دُوسری حدیث کے (معارف القرآن بتغیر)۔ 
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ  قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ '' مَا مِنْ اَیَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِیْھَا اَحَبُّ اِلَی اللّٰہ عَزَّ وَ جَلَّ مِنْ ھٰذِہِ الْاَیَّامِ'' یَعْنِیْ اَیَّامَ الْعَشْرِ، قَالَ قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ وَلَاالْجِھَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ؟ قَالَ: ''وَلَاالْجِھَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِلَّا رَجُلًا خَرَجَ بِنَفْسِہ وَمَالِہ ثُمَّ لَمْ یَرْجِعْ مِنْ ذٰلِکَ بِشَیْئٍ ۔'' (صحیح بخاری ، ابودود ، ترمذی ، ابن ماجہ ، دارمی و مسند احمد ، الترغیب والترہیب ج ٢ ص ١٢٧)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter