ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009 |
¾اكستان Ù |
|
کے علماء اور تبلیغی مرکز کے نائب امیر حاجی ایوب خان صاحب ،حاجی امان اللہ صاحب اور دیگر احباب حضرت اقدس کی ملاقات سے مشرف ہوئے۔بعد نماز ِ عصر حضرت صاحب طالب علم ظفراللہ صاحب کی دعوت پر اُن کے گاؤں اما خیل تشریف لے گئے۔ اماخیل پہنچنے پر مولانا عبدالرحیم صاحب سابقہ امیر جمعیت طلباء اسلام اور محمد حنیف صاحب مہتمم اشاعت القرآن للبنات اور دیگر علماء کرام نے استقبال کیا۔ بعداَزاں مدرسہ اشاعت القرآن للبنات کی مہتمم صاحب کے اصرار پر حضرت اقدس نے دُعا کی۔ وقت کی قلت کی وجہ سے بعض حضرات سے معذرت کرنی پڑی۔ مولانا افتخار صاحب اور اُن کے ساتھیوں نے ہمیں ڈیر ہ روڈ پر پہنچا کر حضرت صاحب سے دُعائے خیر کرواکر اِجازت لی۔ رات 8:00 بجے کے قریب ہم خیریت سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس پہنچ گئے۔ یہاں مشورے میں طے یہ پایا کہ صبح لاہور کے لیے سفر کیا جائے۔ اِس پورے سفر میں ہمارے جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولاناعبد الباسط صاحب ہمراہ تھے۔بعد اَزاں احقر ڈیرہ سے واپس ٹانک چلا گیا۔ ٭ ١٤ اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا سید امیر حسین شاہ صاحب گیلانی کی تعزیت کے لیے اَوکاڑہ تشریف لے گئے۔ عشاء کے قریب اَوکاڑہ پہنچ کرحضرت سید صاحب کے بیٹے احسان الحق صاحب، مولانا شمس الحق صاحب اور اُن کے بھائی اور بھتیجے سید انور شاہ صاحب گیلانی صاحب سے تعزیت کی۔ بعد اَزاں سید انور شاہ صاحب گیلانی کے اصرار پر حضرت صاحب نے بعد نماز عشاء مسجد جامعة المدنیہ میں مختصر تعزیتی بیان فرمایا ۔بعد ازاں حضرت صاحب اپنے مرید قاری عثمان صاحب کی کھانے کی دعوت پر جامع مسجد عثمانیہ گول چوک تشریف لے گئے ،راستے میں قاری عبدالوحید صاحب کے اصرار پر مسجد کعبہ بھی تشریف لے گئے۔رات 30:1 بخیریت گھر واپس لے آئے۔