ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009 |
اكستان |
|
بعد اَزاں ٹانک کا سب سے بڑا مدرسہ اَحیاء العلوم وزیرآباد تشریف لے گئے۔ حضرت اقدس نے طلباء اور مدرسین حضرات کے سامنے مختصر اور جامع بیان فرمایا کہ بخاری شریف میں حضرت کے قول کو ذکر کیا تَعَلَّمُوْا قَبْلَ اَنْ تُسَوَّدُوْا قائد بننے سے پہلے علم حاصل کرو۔ یہ مختصر جملہ ہم سب کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔ اِس لیے آدمی جب بڑا ہوتا ہے جب بڑائی کے مطابق کام کرے خواہ جہادکا میدان ہو تعلیم و تعلم ودعوت و تبلیغ جتنے بھی تقاضے ہیں علم سے آباد ہیں۔آخر میں حضرت نے اخلاق اور باطنی علم سیکھنے پر زور دیکر بیان ختم فرمایا ۔ بیان کے بعد مدرسہ والوں نے حضرت اقدس کی چائے کی دعوت کی تھی۔ مدرسہ کے مہتمم مفتی گل رحمان صاحب ، مولانا ہاشم صاحب اورمفتی محمد یوسف صاحب نے حضرت صاحب کی مدرسے میں تشریف آوری پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ اَداکیا۔ دُوسری جانب جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم ظفراللہ ، قاری عبدالحنان، شیر احمد شیدائی لکی مروت والے بار بار فون کے ذریعہ سے حضرت اقدس سے وقت لینے کے لیے اصرار کرتے رہے۔حضرت اِن کی محبت اور خواہش کا لحاظ رکھتے ہوئے وقت دینے پر راضی ہوگئے ۔ ابھی ہم احیاء العلوم میں تھے کہ یہ حضرات گاڑی لے کر مدرسہ میں پہنچ گئے۔ 00:1 بجے کے قریب ٹانک سے لکی مروت کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں ''پیزو'' شہر کے مدرسے کے طلباء جو جامعہ مدنیہ جدید میں پڑھ چکے تھے لکی مروت تشریف آوری پر یہ حضرات بھی حضرت صاحب سے مصافحہ کے لیے سڑک پر کھڑے تھے ۔ طلباء کی محبت دیکھ کر حضرت صاحب گاڑی سے اُتر کر اُن کے لیے علم ِ نافع کی مختصر دُعا کی۔ قریب ہی جامعہ کے ایک اور طالب علم ابراہیم کے اصرار پر اُن کے گاؤں تشریف لے گئے۔ بعد اَزاں تترخیل پہنچنے پر جامعہ کے طالب علم قاری حمیداللہ نے حضرت صاحب کی اپنے گاؤں آمد پر شاندار استقبال کیا۔ جہاںظہر کی نماز اَدا کی۔چونکہ دوپہر کے کھانے کی دعوت لکی مروت والوں کی طرف تھی۔ لیکن حضرت اقدس طلباء کی دلجوئی کے لیے اِن کے ہاں کچھ تناول کر کے طلباء اورگاؤں والوں کے لیے دُعا کر کے وہاں سے روانہ ہوگئے ۔ واپسی پرمٹورہ کے قریب مدرسہ جامعہ عمر کے مہتمم مولانا افتخار صاحب اور اُن کے دیگر ساتھی استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ مٹورہ پہنچنے پر حضرت اقدس سے ملاقات کر کے ہم سفر ہوئے۔ شام چار بجے کے قریب ہم لکی شہر مدرسہ جامعہ عمر میں پہنچ گئے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء ا ور وہاں