ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009 |
اكستان |
|
یہ واقعہ سنا کر وہ کہنے لگا کہ کہ ایسی پولیس کے ساتھ جب ایسا کچھ ہو تو کیا ہمیں خوشی نہیں ہوگی مزا نہیں آئے گا ؟؟'' یہ سارا واقعات اور عوامی ردّعمل کسی تبصرہ کے محتاج نہیں ہیں البتہ اِن میں حکمرا نوں عدالتوں اور انتظامی اِداروں کے لیے انتہائی خطرناک اِشارے ہیں کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو اُن پر آنے والی بڑی چھوٹی اِفتاد کی صورت میں سر چھپانے کو کوئی جگہ نہ ہوگی۔ فوج کے لیے بھی اِ س میں سبق ہے کہ جب عوامی سطح پر کسی بھی کام کو ملک وقوم کے خلاف تصور کیا جاتا ہو اور اِس کے باوجود عوامی جذبات نظر اَنداز کر کے اپنے ہی عوام کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تو پھر وہ دِن دُور نہیں کہ چشم ِ فلک ایسے مناظر دیکھے کہ جن کے تصور سے ہی ہرمحب ِوطن کی رُوح کانپ اُٹھتی ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں غلط کاموں سے بچنے کی سچی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے ملک پر رحم فرمائے،آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔