Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

31 - 64
ہو اُس کو ترجیح دو )۔ (بخاری شریف ) 
ایک مرتبہ سید عالم  ۖ نے دُعا کی  اَللّٰہُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا  (اے اللہ مجھ سے آسان حساب لیجیے) یہ دُعا سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا یا نبی اللہ !آسان حساب کی کیا صورت ہوگی؟ آپ  ۖ نے فرمایا اعمال نامہ دیکھ کر درگزر کردیا جائے گا (یہ آسان حساب ہے پھر فرمایاکہ ) یقین جانو! جس کے حساب میں چھان بین کی گئی اے عائشہ وہ ہلاک ہوگیا۔ (رواہ احمد)۔ (کیونکہ جس کے حساب میں چھان بین ہوگی وہ حساب دیکر کامیاب نہیں ہوسکتا )۔ 
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت فرماتی ہیں کہ ایک روز میں نے اور حفصہ نے (نفلی) روزہ رکھ لیا پھر کھانا مل گیا جو کہیں سے ہدیہ آیا تھا۔ ہم نے اُس میں سے کھالیا۔ تھوڑی دیر کے بعد سید عالم  ۖ  تشریف لائے (میرا اِرادہ تھا کہ آپ  ۖ سے سوال کروں مگر مجھ سے پہلے (جرأت کرکے ) حفصہ نے پوچھ لیا۔ جرأت میں وہ اپنے باپ کی بیٹی تھیں۔ یہ پوچھاکہ یا رسول اللہ !میں نے اور عائشہ نے نفلی روزہ کی نیت کی تھی پھر ہمارے پاس ہدیةً کھا نا آگیا جس سے ہم نے روزہ توڑدیا (فرمائیے اِس کا کیا حکم ہے؟ ) سید عالم  ۖ نے فرمایا کہ تم دونوں اِس کی جگہ کسی دُوسرے دن روزہ رکھ لینا۔(جمع الفوائد) 
ایک مرتبہ سیّد ِ عالم  ۖ نے فرمایا کہ قیامت کے روز لوگ ننگے پاؤں ننگے بدن اور بغیر ختنہ کے اُٹھائے جائیں گے(جیسے ماں کے پیٹ سے دُنیا میں آئے تھے) ۔یہ سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ  ۖ !(یہ تو بڑے شرم کا مقام ہوگا ) کیا مرد عورت سب ننگے ہوں گے، ایک دُوسرے کودیکھتے ہوں گے؟ اِس کے جواب میں سیّد ِ عالم  ۖ نے فرمایا :اے عائشہ (قیامت کی سختی اِس قدر ہوگی اور لوگ گھبراہٹ اور پریشانی سے ایسے بدحال ہوں گے کہ کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش ہی نہ ہوگا ) مصیبت اتنی زیادہ ہوگی کہ کسی کو اِس کا خیال بھی نہ آئے گا۔ (الترغیب والترہیب) 
ایک مرتبہ سیّدعالم  ۖنے دُعا کی اَلّٰلھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَّ اَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَّاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَةِ الْمَسَاکِیْنِ  اے اللہ ! مجھے مسکین زندہ رکھ اَور حالت ِ مسکینی میں مجھے دُنیا سے اُٹھا اور قیامت میں مسکینوں میں میرا حشر کیجٔو۔یہ دُعا سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا یا رسول اللہ  ۖ ! آپ نے ایسی دعا کیوں کی؟ آپ  ۖ نے فرمایا (اِس لیے کہ) بلاشبہ مسکین لوگ مالداروں سے چالیس سال پہلے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter