Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

29 - 64
صرف روایت ِ اَسود کا ذکر کیا تو واقع کے لحاظ سے متابع ہی کا ذکر کیا اَصل روایت کو چھوڑدیا اور سند نازل کو قبول کیا۔ (25) ابو بکر ابو معاویہ اعمش ابراہیم اسود اِس پوری سند میں تمام رُواة معیاری نہیں ہیں۔ صرف  ابراہیم اور اسود کے قوی ہونے سے روایت قوی نہیں ہو جاتی۔ (26) ابو بکر باوجود جلالت ِقدر مدلِس ہیں، تدلیس تسویہ اور تدلیس تلفیق کے مرتکب ہیں۔ متابعات پر بحث کے وقت مثال سے واضح کروں گا۔ 
(27) ابو معاویہ داعی ...... تھے مرض تشیع میں مبتلا تھے ۔(28) الاعمش سخت مدلس تھے اور متشیع  کوفے کے گروہ کے امام تھے۔ (29) جس سند کے تین راوی متکلم فیہ ہوں وہ سند متابع ہی قرار دی جاسکتی ہے اَصل قرار نہیں دی جاسکتی ۔(30) اِسی طرح ابو عبیدہ والی سند مجروح اور مرجوح ہے۔ 
(31)  مشہور وہ روایت ہوتی ہے جس میں اپنے مبداء سے لے کر آخر تک کم اَزکم چار راوی ہوں۔ یہ روایت ِہشام تک واحد ہے طبقہ ثانیہ میں یہ مشہور ہوئی ۔(32) دو سو ہجری تک صرف روایت ہشام ہی اہل ِعلم کو معلوم تھی تیسری صدی ہجری کے رُبع اوّل میں روایت ِاَسود علم میں آئی،تیسری صدی کے ثلث ِآخر میں روایت ابو عبیدہ علم میں آئی اور یہ آخری دو روایتیں مصنف کتاب تک خبر ِ واحد ہی رہیں۔ کتابوں میں آنے کے بعد سب متواتر ہیں لیکن یہ اصطلاحات۔ 
(33)  اِس کے بعد بھی اگر میں غلطی پر ہوں تو واضح فرمائیں۔ 
نادانستہ طرز تخاطب باعث گرانی طبع ہوتو معافی کا خواستگار ہوں۔ خط کی طوالت کے لیے مزید عفو  کا طلبگار ہوں۔ 
مولانا الیف اللہ سلام مسنون عرض کرتے ہیں۔ 
دُعا گو نیاز احمد (جاری ہے) 




x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter