Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

11 - 64
٭  اگر کوئی مصیبت آپ پر آئے کشادہ پیشانی سے اُس کو برداشت کیجیے''ضَرْبُ الْحَبِیْبِ ذَبِیْب'' سمجھیے اَور قلب کو اِن تمام دُنیاوی اَور تکوینی کدورتوں سے پاک اَور صاف کیجیے۔ 
٭  ہمارا خاندان اُمراء اَور نوابوں کا خاندان نہیں ہے فقراء کا خاندان ہے اگرچہ زمینداری بڑے پیمانے پر تھی مگر صرف آخر کی دو پشتیں دُنیادار گزری ہیں ورنہ باوجود زمینداری کے فقیرانہ طرز رہتا تھا اَور ذکر و فکر مراقبہ وغیرہ میں مشغول رہتے تھے یہی بات میں نے والد صاحب مرحوم سے بارہا سُنی ہے۔ 
٭  زُمرۂ مجاہدین میں داخل ہونا اَور اللہ کے راستہ میں تکالیف جھیلنا عظیم الشان عبادت ہے۔ 
٭  خدا نے تین ایسے برگزیدہ بندے جوکہ حقیقی نائب ختم ِ رُسُل تھے مجھ کو دِکھلائے اَور کم و بیش اُن  کی صحبت عطا ہوئی۔ 
٭  میں حضرت مجدد علیہ الرحمہ کی اَولاد میں سے نہیں ہوں حضرت کی اَولاد کے لوگ رامپور میں اَور خود دہلی میں خانقاہِ مجددیہ میں موجود ہیں ۔میرے مرشد و آقا حضرت گنگوہی قدس اللہ سرہُ العزیز ہیں اُنہوں نے اگرچہ مجھ کو چاروں طریقوں میں بیعت فرمایا تھا جن میں سے طریقہ نقشبندیہ مجددیہ بھی ہے مگر اصلی طریقہ اَور عام تعلیم حضرت رحمة اللہ علیہ کی چشتیہ صابریہ کی تھی۔ 
٭  مولانا اِصلاحی صاحب  ١  واقع میں اِصلاحی نہایت نیک طینت اَور مخلص ہیں جہاں تک ہم نے اُن کا تجربہ کیا ایسے للّٰہیت والے مخلص ،سچّے، دیندار، ذی علم و عمل اِس زمانہ میں کم ملتے ہیں۔ 
٭  ترمذی شریف جلد ثانی کتاب الدعوات میں قرآن شریف کے حفظ ہونے کی ایک نماز اَور دُعا ذکر کی گئی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ' نے جناب رسول اللہ  ۖ  سے یہی شکایت کی تھی اِس پر آپ  ۖ  نے یہ طریقہ بتلایا تھا اِس سے اُن کو بہت فائدہ ہوا ،شراحِ حدیث اِس پر اپنا تجربہ ذکر فرماتے ہیں۔ 
٭  بہت سے قریب رہنے والے ناکام رہتے ہیں اَور دُور کے بسنے والے مثل اُویس قرنی   کامیاب ہوجاتے ہیں۔ 
٭  ذات ِ باری عز و جل تمام رنگ و رُوپ، جسمانیت اَور مادّیت سے منزہ اَور پاک ہے اَور تمام کمالات اَور بڑائیوں کے ساتھ موصوف ہے۔ 
    ا   حضرت مولانا نجم الدین صاحب اصلاحی،مرتب مکتوبات شیخ الاسلام 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter