Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

اكستان

4 - 64
پورے ملک میں کفر کے خلاف ''  اِعلان جہاد  '' کردیتے تو اُس کو بھی کسی درجہ کا ردّ عمل قرار دیا جا سکتا تھا مگر  کیا عوام اور کیا اُن کے منتخب کردہ قائدین سب ہی کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ 
اَفسوس صد اَفسوس ! اپنی ناپاک مہم سر کرنے کا بھلا اِس سے بہتر موقع پہلے کبھی کفر کے ہاتھ لگا ہو گا؟
گزشتہ ماہ گلاسگو سے ایک مہربان دوست تشریف لا ئے تھے وہاں پر اپنے ساتھ پیش آنے ولا ایک واقعہ بیان کیا کہ عید کے موقع پر اپنے بچوں کے کپڑے خرید نے کے لیے ایک مسلمان کی دُکا ن پر گیا ، سوٹ خریدے اور دُکاندار کو بتا یا کہ بچوں کو پہنا کر دیکھوں گا اگر بڑا چھوٹا ہوا تو بدلوالُوں گا ،دُکاندار نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ میں گھر گیا کچھ کپڑوں کا ناپ دُرست نہیں تھا میں واپس کرنے نہیں بلکہ معاہدہ کے مطابق بدلوانے کے لیے اُس کی دُکا ن پر گیا اور جوڑے بدلنے کا کہا تو مسلمان دُکاندار نے صاف اِنکار کردیا کہ نہ بدلوں گا نہ واپس لُوں گا خیر جھک مار کر واپس ہوگیا پھر میں نے اُس دُکا ن پر جانا چھوڑدیااور ایک ہندو کی دُکان سے خریداری شروع کردی وہ معاملہ کا کھر اتھا کبھی کبھی ہنس کر پنجابی میں یوں کہا کرتا تھا کہ اپنے اِن ''مُسلوں'' کو سمجھاتے کیوں نہیں ہو اِنہیں کیا ہو گیا ہے کیا اِن کو اللہ کے سامنے پیشی سے ڈر نہیں لگتا۔ وہ مہمان کہہ رہے تھے کہ اُس کی یہ بات باتیں سن کر بڑی شرم آتی ہے۔ 
خواص کیا اور عوام کیا ہر سطح پر اور ہر میدان میں اِس دور کا مسلمان بدترین بدعملی میں مبتلاہے اور ہر مسلمان اپنے کو نظر اَنداز کر کے دُوسرے پرخوب خوب تنقیدی نظر رکھتا ہے۔ اِسی کو خود غرضی اور مطلب پرستی کہا جا تاہے۔ اپنے حق میں حساس ہونا اور دُوسروں کے لیے بے حس بن جانا باہمی نفرتوں کے ایسے دریا کو جنم دیتا ہے کہ جس میں قوموں کی قومیں اِس طرح ڈوب جاتی ہیں کہ پھر کبھی اُبھر نہیں سکتیں اور کوئی اُن کا نام لینے والا بھی باقی نہیں رہتا۔ 
اللہ تعالیٰ ہم مسلمانوں کو منافقت اور بدعملی سے سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم باہم  متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی کفرکی سیاسی اور جنگی مہموں کو ناکام بناکر اپنی عزت ِرفتہ کو واپس لاسکیں۔   وما علینا الاالبلاغ المبین۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter