Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

8 - 64
نہیں ہے بلکہ تعارُف ہے ایسے سمجھنا چاہیے جیسے کوئی کہتا ہے میں فلاں جگہ سے آیا ہوںفلاں جگہ مدرس ہوں یا پروفیسر ہوں یا اَور بڑا ہوں اُس سے ،جو بھی کچھ کہتا ہے وہ اپنے بارے میں کہ میں نے یہ یہ پڑھا ہے یہ یہ کیا ہے تو وہ تعارُف کرارہا ہے۔اور تعریف میں تو فخر ہوتا ہے ایک طرح کا وہ خراب بات ہے وہ نہیں تھی اِن حضرات میں، ضرورتًا بتادینا وہ اَلگ چیز ہے۔ 
حضرتِ بُرَیدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ  ۖ  نے اِرشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو حکم دیا ہے کہ میں چار سے محبت رکھوں۔ چار ایسے ہیں میرے صحابہ میں کہ جن کے بارے میں مجھے یہ فرمایا گیا کہ اِنہیں محبوب رکھوں  وَاَخْبَرَنِیْ اَنَّہ یُحِبُّھُمْ  اور مجھے یہ بتلایا اللہ تعالیٰ نے کہ وہ بھی اُنہیں محبوب رکھتا ہے ۔ تو صحابۂ کرام کو تو بہت زیادہ شوق تھا وہ تو اپنی زندگی کی بازی لگاتے رہتے تھے ہروقت کہ اللہ کا محبوب اور رسولِ خدا  ۖ  کا محبوب بنیں تو اُنہوں نے پوچھا کہ جناب اِرشاد فرمادیجیے اُن لوگوں کے نام کیا ہیں جن کے بارے میں جناب کو حکم ہوا ہے تو ہم بھی اُن سے محبت رکھیں یہ بھی مسئلہ کی ایک بات ہوگئی تو رسول اللہ  ۖ نے فرمایا  عَلِیّ مِّنْہُ  اُن میں علی ہیں تین دفعہ یہ اِرشاد فرمایا اور فرمایا ابوذر اور مقداد اور سلمان  اَمَرَنِیْ بِحُبِّھِمْ  وَاَخْبَرَنِیْ اَنَّہ یُحِبُّھُمْ  ١  اللہ نے حکم فرمایا ہے مجھے کہ میں اُنہیں محبوب رکھوں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو  اپنا محبوب قرار دیا ہے اللہ تعالیٰ نے اُن کو محبوبین میں شامل فرمارکھا ہے ۔ 
حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ کتنے بڑے آدمی تھے لیکن تواضع ایسی تھی کہ وہ فرماتے ہیں  اَبُوْبَکْرٍ سَیِّدُنَا وَاَعْتَقَ سَیِّدَنَا   ٢  ابوبکر ہمارے سردار ہیں ہمارے بزرگ ہیں آقا ہیں اور اُنہوں نے ہمارے آقا کو آزاد کیا ہے یعنی بلال رضی اللہ عنہ کو،اُن کے لیے بڑے اچھے کلمات ہیں۔ تو یہ بلال بھی سردارہیں ہمارے حالانکہ حضرتِ بلال رضی اللہ عنہ عشرۂ مبشرہ میں نہیں ہیں داخل، یہ اَلگ بات ہے کہ رسول اللہ  ۖ  کے ایسے کلمات ملتے ہیں جن سے یہ اَنداز ہوتا ہے کہ یہ جنتی ہیں جیسے کہ رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے فرمایا کہ میں نے شب ِ معراج میں تمہارے پاؤں کی جوتوں سمیت جو آواز ہوتی ہے وہ آواز سُنی ہے چپلوں سمیت تمہاری چال کی آواز سُنی ہے تو تم کونسا عمل ایسا کرتے ہو جو اللہ تعالیٰ کو ایسا پسند ہے؟تو مجھے یہ دکھایا گیا ہے ۔
  ١   مشکوٰة شریف  ص ٥٨٠     ٢   مشکوٰة  شریف ص ٥٨٠
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter