ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
دِن جو اُن کا درجہ ہوگا بڑے بڑے ولی درویشوں کی کوئی حیثیت اِن کے سامنے نہیں ہو گی۔اِس لیے یہ واقعہ سُنایا کہنے لگے پھر فرشتہ سے پوچھا کہ یہ درجہ اِن کو کیوں ملا؟اِس پر اُنہو ں نے کہا یہ درجہ اِن کو اِس لیے ملا کہ یہ مخالفوں کی اَذیت پر صبرکر تے تھے سبحان اللہ۔ اُس نے یہ نہیں کہا کہ یہ کتاب لکھی ہے اِتنی بڑی فقہ کی، اِنہوں نے اِتنی بڑی فقہی خدمات اَنجام دی ہیں یا یہ فقہ کے اِمام تھے یہ نہیں کہا، اُس نے کہا اِتنا بڑا درجہ اللہ نے اِن کو اِس لیے دیا کہ یہ مخالفین کی اَذیت پر صبر کرتے تھے تو وہ فرماتے تھے کہ سیاست میں جتنی مخالفت کا اِنسان کو سامنا کرنا پڑتا ہے اوراُنہیں برداشت کرنا پڑتا ہے خندہ پیشانی سے۔ مولانا ابوالکلام آزاد فرماتے تھے کہ سیاست کے سینے میں دِل نہیں ہوتا؟ مطلب یہ ہے کہ سیاست کرنی ہے تو سینے سے دِل نکال دو پھر نخرے وخرے ایک طرف ڈال دو، گالیاں پڑ یں گی یہی تمہارے لوگ تمہیں ایک دفعہ کندھے پر اُٹھائیں گے اورذراسی بات اُن کی منشاء کے خلاف ہوگی یہی تمہیں نیچے پٹخ دیں گے اُسی وقت تو اِس میں یہ ہوگاقدم قدم پر دِل ٹوٹتا ہے قدم قدم پر دل ٹوٹتا ہے حوصلہ بڑھا نے والے بہت کم اور کبھی کبھی ہوتے ہیں دل توڑنے والے زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ بہت مشکل راستہ ہے اِسے اِختیار نہ کریں ہرگز سوائے اُس کے جس کا دل گردہ بہت بڑا ہو بے نفس شخص جو ہے وہ آئے ورنہ ہرگز نہ آئے اور اگر نہیں آتا تو اِن کی خدمت کریں اِنشاء اللہ آخرت میں اجرو ثواب ہوگااور اِن لوگوں کے ساتھ حشر ہوگا۔ پاکستان میں اگر کوئی جماعت ہے جس کا تعلق آپ نبی علیہ الصلٰوة و السلام تک اَکا بر سے جوڑیں گے وہ کون سی ہے مجھے بتائیں، پیپلزپارٹی کا جوڑیں گے؟ مسلم لیگ (ن) کا جوڑیں گے؟ مسلم لیگ (ق) کا جوڑیں گے ، کس کا جوڑیں گے؟ یہی ہماری جماعت ہے اور مختلف جماعتیں جو کام کررہی ہیں لیکن بس اِن میں ایک خامی ہے کہ آپس میں لڑ رہی ہیں یہ لڑائی چھوڑدیں جو لڑنے سے باز نہیں آتا توآپ اُس کو چھوڑ دیں اور اُس میں آجائیں جو نہیں لڑرہا، ظاہری کسی کی تعریف مدنظر نہ رکھیںاور ایسا فیصلہ اللہ کی رضا کے لیے کریں کیونکہ آپ نے اللہ سے اجر لینا ہے اَب تو نماز مؤخر ہوگئی مزید سوال جواب چل رہے ہیں۔ خیر بہر حال اللہ تعالیٰ ہم سب کو جس چیز میں خیر ہو دُنیا آخرت کے اِعتبار سے وہ دے دے جس میں نہ ہو اُس سے بچائے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَ بِّ الْعَالَمِیْنَ۔