ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
ہ حضرت مولانا گنگوہی ہوں چاہے وہ امام ابوحنیفہ ہوں چاہے وہ امام ابو یوسف ہوںسب سیاست میں تھے سیاست کی ہے۔ چنانچہ کتاب بھی موجود ہے ''امام ابو حنیفہ کی سیاسی زندگی''۔تو سیاسی عمل جو ہے اِس میں گالم گلوچ ،حملے، قتل یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ یہ کام بہت دل گردے کا ہے ہر ایک کے بس کا نہیں ہے۔ حضرت تھانوی کا طریقہ بہت اچھا تھا وہ دل اور باطن کے صاف اِنسان تھے بزرگ تھے اُنہوں نے صاف بات کی تھی اُن جیسی صاف بات اگر ہم سب اپنالیں تو خیر ہوجائے جھگڑا ختم ہوجائے خیر یہ ہوگی کہ ہم جو لوگ سیاست نہیں کرسکیں گے وہ عملاً کنارہ کش رہیں گے کوئی اور دینی خدمت کریں گے لیکن جو سیاست کررہے ہیں اُن کی تائید کریں گے اُن کی قدر کریں گے یہ فائدہ ہوگا۔ حضرت سے کسی نے کہا حضرت آپ سیاست کیو ں نہیں کرتے؟بار بار کسی نے کہا ہوگا تو اُنہیں غصہ آیا اُنہوں نے کہا کہ تم یہ چاہتے ہو میں سیاست کروں اور پھر میں جیل جاؤں اور جیل جاکر میں معافی مانگ کر باہر آجاؤں اور سب کی ناک کٹوادوں یہ چاہتے ہو؟ مطلب یہ تھا کہ سیاست مشکل چیزہے ہر ایک نہیں کر سکتا میرا مزاج چونکہ(سیاسی) نہیں ہے ، اَب میں اگر میں (سیاست)کروں گا اور جا ؤں گا اور پھر وہ مشکلات اور صعوبتیں جب مجھ پر آئیں گی اور میں نہ جھیل سکا اور معافی مانگ کر یا کوئی ایسی چیز کرکے باہر آیا تو سب کی رُسوائی ہوگی کہ نہیںہوگی؟ یہ کتنے دل گردے کی بات ہے اُنہوں نے صاف صاف کہہ دیا۔ آج کے علماء کو بھی یہی چیز اپنانی چاہیے جو سیاست کر سکتے ہیں وہ کریں اور ضرور کریں تاکہ لوگوں کو سیاسی رہنمائی مذہب کی روشنی میں مل جائے اورجونہیں کر سکتے ہیں وہ سیاست دانوں کو خداکے لیے بُرا نہ کہیں اُن کی قدر کریںکیو نکہ وہ مشکل کام ہے دل گردے کا کام ہے جان جونکھوںمیں ڈالنی پڑتی ہے ہر وقت قاتلانہ حملے کا اُنہیں خطرہ رہتاہے آپ اُنہیں جہاز میں پھرتا دیکھتے ہیں یہ بات اَور ہے اَب سواری جہاز ہے تو جہاز پر ہی جائیں گے پنڈی جانے کے لیے بیل گاڑی پر تھوڑی جائیں گے اِسلام آباد جاناہے قومی اسمبلی کا اِجلاس ہے تو اَب آپ یہ کہیں کہ اُنہیں بیل گاڑی پر یا چھکڑے پر جانا چاہیے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جہاز ہی پر جائیں گے۔ میں ہوتا اُن کی جگہ تو میں بھی جہاز پر جاتا اور آپ ہوتے اُن کی جگہ اور جو اُنہیں گالیاں دے رہا ہے وہ ہوتا اُن کی جگہ تو وہ بھی جہاز پر ہی جاتا اور گاڑی میں یا ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتا۔ یہ تو حالات ہیں سواری ہے اِس دَور کی ۔