ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
ن ایمان افروز تحریرات کے مطالعہ کے بعد ایک منصف مزاج انسان کو حق شناسی میں کوئی اِشتباہ نہیں رہتا ۔ ماننا نہ ماننا یہ توفیقِ خداوندی پر موقوف ہے ،اگر اُدھر سے ہدایت کا فیصلہ ہو جائے تو معمولی بات بھی باعث ِہدایت بن سکتی ہے ،ورنہ دفتر کے دفتر بھی بیکار ہیں۔ اِس دورِ پُر فتن میں راہ ِحق اور صراطِ مستقیم کے مخلص متلاشی حضرات کے لیے یہ کتاب نہایت ہی گراںقدر تحفہ ہے۔ اِن حضرات کو اِس سے ضرور اِستفادہ کرنا چاہیے ۔کتاب معنوی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ظاہری خوبیوں سے بھی آراستہ ہے ،عمدہ کتابت بہترین کا غذ اور خوبصورت گِرد پوش کے ساتھ یہ کتاب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ نام کتاب : ماہنامہ نور علی نورٍ (دورئہ تفسیر قرآن کریم نمبر) رئیس التحریر : مولانا عبدالرشید اَنصاری صفحات : ٧٣٦ سائز : ١٦/٣٦x٢٣ ناشر : مولانا عبدالرشید انصاری، حضرت علی روڈ امین ٹاؤن فیصل آباد قیمت : /٤٠٠ زیر تبصرہ کتاب کراچی کے ماہنامہ ''نور علٰی نور'' کا دورۂ تفسیر قرآنِ کریم نمبر ہے۔ رسالہ ''نور علٰی نور'' مولانا عبد الرشید انصاری صاحب کی زیر اِدارت شائع ہوتا ہے۔ مولانا موصوف نے بہت سے عنوانات پر رسالہ کے نمبرز شائع کیے ہیں۔ پیش ِ نظر کتاب بھی اِسی سلسلہ کا تسلسل ہے ۔اِس ضخیم نمبر میں مولانا نے قرآنِ کریم سے متعلق اَکابر علماء کرام کے مختلف مضامین جمع فرمائے ہیںجو اپنی اِفادیت کے لحاظ سے بہت اہم مضامین ہیں ،اِن کے مطالعہ سے قرآنِ کریم کی صداقت و حقانیت اور اِس کی عظمت و بزرگی پر ایمان و یقین میں اِضافہ ہوتا ہے۔ کتاب کی کتابت و طباعت بھی بہت عمدہ ہے۔ قرآنِ کریم کے درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے خصوصًا اور دیگر حضرات کے لیے عمومًا یہ ایک عمدہ کاوِش ہے۔