ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
�اكستان � |
|
'' پھر جب گھوڑے اور اُونٹ کو فی سبیل اللہ وقف کرنے کا جواز معلوم ہوا تو اگر کسی نے اِس شرط کے ساتھ گھوڑے کو وقف کیا کہ وہ اپنی زندگی بھر اِس کو اپنے پاس رکھے گا تو اِس میں دو صورتیں ہیں : (i) اگر اِس پر خود جہاد کرنے کے لیے اِس کو اپنے پاس رکھا تو یہ اِس کے لیے جائز ہے کیونکہ اگر وہ یہ شرط نہ بھی کرے تب بھی اِس کو حق حاصل ہے کہ خود اِس پر جہاد کرے۔(ii) اور اگر وقف کرنے والے کی مراد یہ ہے کہ وہ گھوڑے کو اپنے دیگر ذاتی کاموں میں استعمال کرے گا تو یہ اُس کے لیے جائز نہیں ہے اور اُس کا وقف تو صحیح ہوگا لیکن شرط باطل اور کالعدم ہوگی۔ اِس جزئیہ سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ منقولہ اشیاء میں وقف اُسی وقت جائز ہوگا جب وہ وجوہ ِخیر یا فقراء میں فوری اور نقد وقف ہو، وقف علی النفس کے بعد نہ ہو۔ اور اگر وقف علی النفس کیا ہو تو وقف تو ہو جائے گا لیکن علی النفس نہ ہو گا۔(جاری ہے)