ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
٭ پانچوں وقت نماز اوّل وقت پڑھو اور جی لگاکر ٹھہر ٹھہر کر پڑھو، رُکوع سجدہ اچھی طرح اَدا کرو۔ ٭ اگر تمہارے پاس زیور گوٹہ لچکا وغیرہ ہو تو حساب کرکے زکوٰة نکالو۔ ٭ خاوند کی تابعداری کرو۔ اِس کا مال اِس سے چھپاکر خرچ مت کرو۔ گھر کا کام خاص کر شوہر کی خدمت کرنا عبادت ہے۔ ٭ گانا کبھی مت سنو۔ ٭ اگر تم قرآن پڑھی ہوئی ہو تو روزانہ قرآن پڑھاکرو۔ ٭ جو کتاب پڑھنے یا دیکھنے کے لیے لینی ہو پہلے کسی معتبر عالم کو دِکھلالو اگر وہ صحیح بتلائیں تو خریدلو ورنہ مت لو۔ ٭ اگر کوئی شخص کوئی بات تمہاری مرضی کے خلاف کرے تو صبر کرو جلدی سے کچھ کہنے سُننے مت لگو، خاص کر غصہ کی حالت میں بہت سنبھلاکرو۔ ٭ اپنے کو صاحب ِ کمال (بزرگ اور بڑا) مت سمجھو۔ ٭ جو بات زبان سے کہنا چاہو پہلے سوچ لیا کرو، جب خوب اطمینان ہوجائے کہ اِس میں کوئی خرابی نہیں اور یہ بھی معلوم ہوجائے کہ اِس میں کوئی دین یا دُنیا کی ضرورت ہے یا فائدہ ہے اُس وقت زبان سے نکالو۔ ٭ کسی مسلمان کو اگرچہ وہ گنہگار یا چھوٹے درجہ کا ہو حقیر مت سمجھو۔ ٭ مال و عزت کی حرص اور لالچ مت کرو۔ ٭ بے ضرورت اور بے فائدہ لوگوں سے مت ملو اور جب ملنا ہو تو خوش اَخلاقی سے ملو اور جب کام ہوجائے تو اُن سے الگ ہوجاؤ۔ ٭ بات کو بنایا مت کرو بلکہ جب تم کو اپنی غلطی معلوم ہوجائے تو فورًا اِقرار کرلو۔ ٭ اللہ پر بھروسہ رکھو اور اُسی سے اپنی حاجت عرض کیا کرو اور دین پر قائم رہنے کی درخواست کرو۔