Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008

اكستان

30 - 64
'لَحْماً طَرِےًّا''ایساگول مول جواب دیا جواِنسان کوبہکادتیاہے ۔وہ تو خنزیر کا بھی فریش گوشت ہے اورگدھے کابھی اگر تازہ ہو یامحفوظ کرلیا ہووہ بھی فریش گوشت ہے اورمرغی کا ہووہ بھی فریش گوشت ہے چیل کوؤو ں کا ہووہ بھی فریش گوشت ہے تو ایسا جواب دیا اُس نے۔ 
مسئلہ ایسابتلاتاہے مثلاً کہے گا کہ اِسلام میں اِس چیزکی اِجازت ہے ۔ اَب فرض کریں مسئلہ اُس نے بتادیاوہ ایسی مجلس میں بتلاتاہے جس میں کافربھی موجودہوتے ہیں اورایسے مسلمان بھی موجودہوتے ہیںجو مسلمان توہیں لیکن وہ علم سے محروم ہیں اَب وہ مسئلہ ایسابتائے گا جو بالفرض فقہی نقطۂ نظرسے شافعیوں کے ہاں صحیح ہے لیکن وہ صرف یہ کہے گا کہ اِسلام اِجازت دیتاہے اِس چیزکی ۔ اَب جب اُس مجلس سے اُٹھ کر چارآدمی اپنے گھروں کو جائیں گے شافعی اپنے گھرمیں جائے گاحنفی اپنے گھرمیں جائے گامالکی اپنے گھرمیں جائے گا اور حنبلی اپنے گھر میں جائے گا تووہ حنفی کہے گاکہ اِسلام یہ نہیں کہتااِسلام یہ کہتاہے ،مالکی کہے گااِسلام یہ نہیں کہتایہ کہتاہے کیونکہ امام مالک کایہ فرمان ہے، حنبلی کہے گاکہ اِسلام یہ نہیں کہتا چونکہ یہ حنبلی ہے ،شافعی جوہے وہ یہ کہے گاکہ ہاں یہ اِسلام میں ہے چونکہ امام شافعی نے فرمایاہے۔ تولوگو ں کوعوام کوتویہ تفصیل پتا  نہیں ہوتی کہ امام شافعی کیاکہتے ہیں امام مالک کیاکہتے ہیں امام ابوحنیفہ کیا کہتے ہیں اورامام احمدبن حنبل کیاکہتے ہیں اوراُن کے دلائل کیاہیں رحمہم اللہ ،یہ عام آدمی نہیں جانتا بلکہ ہرعالم بھی نہیں جانتا کوئی کوئی علماء ہوتے ہیں جواِس کے ماہرہوتے ہیں اِس کی سمجھ رکھتے ہیںہرعالم کوبھی یہ پتہ نہیں ہوتا۔ 
 توچارگھروں میں جب وہ چار آ د می اُٹھ کرگئے توایک گھروالے نے تو کہاکہ اِسلام یہ کہتاہے اورتین گھروالوں نے کہا اِسلام تویہ نہیں کہتاہے یہ کیامسئلہ بتایا؟  تواَب یہ فائدہ ہوایانقصان ہوا؟ایک گھرمیں تو یہ ہواکہ اِسلام یہ کہتاہے اورتین گھروں میں یہ ہواکہ اِسلام تویہ نہیں کہتا کیونکہ وہ تو یہ سمجھتاہے حنفی آدمی جیسے آپ ہیں کہ بھائی ہم نے تومسئلہ یہی سناہے فتوی یہی دیاجاتاہے امام ابوحنیفہ کے یہاں ،مالکیہ کہے گا یہ ہے حنبلی کہے  گایہ ہے، تویہ تمام گمراہی کے پُرکشش قسم کے دروازے ہیں جوسادہ مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں اورگمراہی پروہ العیاذباللہ آگے بہت بہت تباہی آرہی ہے ۔جہادکے خلاف بہت خوبصورت اَنداز میںباتیں کرتے ہیں تو مستند علم جووہ معتبرہے اُس کے علاوہ علم مستند و معتبرنہیں ہے ۔
اور  ''علم'' کسے کہتے ہیں؟ ہُوَنُوْر مُقْتَبَس مِّنْ مِّشْکٰوةِ النُّبُوَّةِ۔ علم ایک ایسانورہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 متقی عالم اور مفتی بہت بڑا ولی ہوتا ہے : 6 3
5 قاضی کے اَوصاف : 6 3
6 آیت ِمبارکہ کے اوّلین مصداق حضرت امام اعظم ہیں : 7 3
7 حضرت امام اعظم کی باریک بینی، 7 3
8 امام ابو یوسف سامراجی نہ تھے ، 7 3
9 حضرت امام اعظم اور دیگر ائمہ کا قاضی بننے سے اِنکار : 7 3
10 قاضیوں کو علماء سے سیکھتے رہنا چاہیے : 8 3
11 ابن ِ ابی لیلٰی کا غلط فیصلہ : 8 3
12 اِسلام کی نظر میں سزا کا مقصد : 9 3
13 انگریز کی نظر میں سزا کا مقصد 9 3
14 نگریز کے جلّاد : 10 3
15 حضرت امام اعظم کی بادشاہ سے شکایت : 10 3
16 مام اعظم کا سیاسی کردار : 11 3
17 امام اعظم نے عہدہ قبول نہ کیا ،امام ابویوسف نے کر لیا،اِس کی وجہ؟ 11 3
18 امام ابویوسف پر اعتراضات مستشرقین کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے 12 3
19 امام ابویوسف کا عدل تقوی اور معمولی بات پر پچھتاوا 12 3
20 تنبیہ اور تربیت کا اَنداز : 13 3
21 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
22 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 18 1
23 تقریب ختم ِ بخاری شریف 24 1
24 ہے آج جدائی کی محفل ہم بزم ِرفیقاں چھوڑ چلے 33 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 34 1
26 ہجرت : 35 25
27 شادی : 36 25
28 عورتوں کے رُوحانی امراض 39 1
29 عورتوں کے ذریعہ فتنہ و فساد ہونے کے چند اَسباب : 39 28
30 عورتوں کو اہم نصیحتیں : 40 28
31 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 42 1
32 وقف کے چار قواعد یہ ہیں : 42 31
33 پہلی باطل بنیاد : 47 31
34 گلدستہ ٔ اَحادیث 54 1
35 سب سے بہترکلمات چارہیں : 54 34
36 چار اِنتہائی وزنی کلمات : 54 34
37 حضور علیہ السلام چار چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے : 55 34
38 نکاح کرتے وقت عام طور پر چار چیزوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے : 56 34
39 دینی مسائل 58 1
40 ( طلاق کابیان ) 58 39
41 - 5 غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق : 58 39
42 غصہ کی تین حالتیں ہوسکتی ہیں 58 39
43 - 6 زبردستی کرکے اور دھمکی دے کر طلاق کہلوانا : 58 39
44 -7 معتوہ : 59 39
45 وفیات 59 1
46 تقریظ وتنقید 60 1
47 اخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter