ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
اِس موقع پر جامعہ مدنیہ جدید اور الحامد ٹرسٹ کی تین سالہ کارروائی پر مشتمل کتابچہ اور خانقاہِ حامدیہ کی طرف سے ایک کتاب '' نبوی لیل ونہار '' تقسیم کی گئی ۔ حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہم شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ مدنیہ جدید اور اساتذہ کرام ودیگر منتظمین و اَراکین ِجامعہ اِس پُروقار تقریب کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جلسہ گاہ میں ہر طرح کا حسن ِ انتظام تھا۔ پارکنگ کی جگہ، اِستقبالیہ ،سٹیج کی خوبصورتی اور اِس کے اُوپر حاضرین کے بالمقابل عقیدۂ حیاة النبی ۖ کی اَحادیث پر مشتمل جہازی سائز کا بینر آویزاں تھا۔ سٹیج کے دائیں بائیں شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ اور حضرت ِ اقدس مولانا سید حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے ملفوظات ِ عالیہ پر مشتمل بینرز آویزاں تھے۔ اَلغرض ہر چیز سے اِنتظام کی حسن و خوبی جھلک رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ اِس اِدارے کی اور تمام دینی مدارس و مکاتب کی حفاظت فرمائے اور اِن کی تمام دینی و ملی خدمات کو قبولیت سے سرفراز فرماکر مزید کی توفیق عطاء فرمائے، آمین بحرمة خاتم النبین ۖ ۔ ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم ) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بَابُ قَوْلِ اللّٰہِ وَنَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَاَنَّ اَعْمَالَ بَنِیْ اٰدَمَ وَقَوْلَھُمْ یُوْزَنُ وَقَالَ مُجَاہِد اَلْقُِسْطَاسُ اَلْعَدْلُ بِالرُّوْمِیَّةِ وَیُقَالُ اَلْقِسْطُ مَصْدَرُ الْمُقْسِطِ وَھُوَ الْعَادِلُ وَاَمَّا الْقَاسِطُ فَھُوَ الْجَائِرُ ( وَبِہ قَالَ ) حَدَّثَنَا اَحْمَدُ بْنُ اَشْکَابَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ اَبِیْ زُرْعَةَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ (وَعَنْھُمْ) قَالَ قَالَ النَّبِیُّ ۖ کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ اِلَی الرَّحْمٰنِ خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ ۔ بخاری شریف کی اِس آخری حدیث کاسنداورمتن پڑھاگیا اوراِس کے ساتھ ہی اِختتام ِبخاری ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوراُس کے احسان سے آپ'' مستندعالم ''بن گئے۔ اللہ تعالیٰ اِس علم پرجس کو آپ