Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

51 - 64
یہ اوراِسی قسم کی دیگرسازشیں یہود ونصاریٰ کی جانب سے اِسلام اورمسلمانوں کے خلاف جاری ہیں اور وہ وحدت اِسلام کاشیرازہ بکھیرنے کی مکروہ مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ اِنہیں مسلمانوں ہی میں سے اسراء نعمانی، ڈاکٹرمینہ ودُود، سلمان رشدی اورتسلیمہ نسرین جیسے بیمارذہنیت کے حامل افرادمیسرآتے رہتے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے مذموم عزائم اورمقاصدکو پوراکرنے کی کوششوں کوتسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہیں۔ بدقسمتی اِس سارے معاملے کی یہ ہے کہ مسلم اُمّہ کے بے حس حکمرانوں کی جانب سے اِس طرح کے مذموم واقعات پرزبانی کلامی احتجاج کے سواکچھ نہیں ہوتا،یہی وجہ ہے کہ اُن کی جانب سے اِس طرح کے رکیک اورتوہین آمیزواقعات میں ہرآنے والے دِن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ 
''او ائی سی(O.I.C)'' صرف بیٹھنے گفتگوکرنے اورمنتشرہوجانے کے سواکچھ نہیں۔ عالم اسلام کاسب سے بڑ ا پلیٹ فارم ہونے کے باوجوداِس پلیٹ فارم سے مسلمانوں اورمسلم ممالک کے لیے کوئی بڑا قابل ِرشک فیصلہ نہیں کیاجاسکا ،ایک مصلحت پسندی ہے جو''اوآئی سی'' کے ذمہ داران پرچھائی ہوئی ہے۔ اِس سے قبل مسلمانوں کے خلاف امریکی واتحادی ممالک نے حملے کیے، اُن ملکوں پرقبضہ کرلیا، اُن کے وسائل پر قابض ہوکراُن کے شہروں کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا، اوآئی سی زبانی احتجاج سے آگے نہیں بڑھ سکی، اسرائیل نے گزشتہ ساٹھ برسوں سے اَرض مقدس فلسطین اورقبلہ اوّل پرغاصبانہ و جابرانہ تسلط جمارکھاہے، اسرائیل نے پڑوسی ممالک پرکئی مرتبہ حملے کیے اُس کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، وہ عرب ممالک کے پانی اوردیگروسائل پرقبضہ جمائے بیٹھاہے،بوسنیاہرزی گووینیامیں سربیائی درندوںنے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر ڈالا، عفت مآب بہنوں بیٹیوں اورماؤں کی حرمت پامال کردی گئی، اوآئی سی کے لب سلے رہے، صومالیہ ، الجزائر، سوڈان، شیشان، فلپائن، روہنگیا، برما، تھائی لینڈاوربھارت میں مسلمانوںکوشہیدکیاجاتارہا،اوآئی سی خاموش رہی، افغانستان اورعراق کوکھنڈرات میں تبدیل کرکے لاکھوں افرادکومنوں مٹی تلے سلادیا گیا،    اوآئی سی مہر بہ لب رہی، اسلامی شعائرکامذاق اُڑایاجاتارہا، عورت کی اِمامت میں امریکامیں نمازکی ادائیگی ایک چرچ میں کرادی گئی، نبی آخر الزماں  ۖ کے توہین آمیزخاکے چھ ماہ کے دوران 140 اخبارات میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتے رہے، اوآئی سی کے ہوٹوں پرلگے قفل نہ ٹوٹ سکے۔
اوآئی سی بدقسمتی سے ایک غیرفعال اورسردپلیٹ فارم ہے جہاں سے مسلم اُمّہ کے لیے کوئی ایسافیصلہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter