Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

7 - 64
خَلَاتِ الْقَصْوَآئُ  یہ اُونٹنی جو ہے یہ اَڑ گئی ہے تو رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا کہ یہ بات نہیں ہے یہ اَڑی نہیں ہے بلکہ  حَبَسَھَا حَابِسُ الْفِیْلِ   ١  جس نے اُن کو روک لیا تھا جو ہاتھیوں کا لشکر لے کر آئے تھے اُس نے اِس کو بھی روک لیا تو اَب میں نیت اپنی بدلتا ہوں پہلے نیت میری یہ تھی حدیبیہ کے موقع پر    ٦    ھ  میں کہ ہم مکہ مکرمہ پر حملہ بھی کریں گے لڑیں گے بھی لیکن پھر آپ نے نیت بدل لی اور فرمایا  لڑیں گے نہیں بلکہ صلح کرلیں گے اور جو بات بھی وہ ایسی کہیں گے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی محترم چیزوں کی توہین نہ ہوتی ہو وہ میں مان لوں گا یہ رسول اللہ  ۖ  نے اِرشاد فرمایا اور جب یہ فرمادیا صحابہ کرام سے کہ میں اپنی نیت لڑنے کے بجائے نہ لڑنے کی کررہا ہوں تو پھر جو اُونٹنی کو اُٹھایا تو وہ اُٹھ کر کھڑی ہو گئی۔ رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا تھا کہ اُونٹنی اَڑی نہیں ہے اور یہ اُس کی عادت بھی نہیں ہے کہ وہ ایسے اَڑے  مَاخَلَاتِ الْقَصْوَآئُ وَمَاذَاکَ لَھَا بِخُلُقٍ ۔ تو رسول اللہ  ۖ  کا سَچ مُچ اِرادہ نہیں تھا کہ مکہ مکرمہ پر حملہ کریں لیکن فوجی تیاریاں تو جاری ہی تھیں اِس طرف نہیں دس طرف اَور۔ لڑائیاں جہاد برابر جاری تھے۔ 
تو اِنہوں نے جو لکھا تو اُس میں ایک ایسی ہی بات تھی خیالی سی لیکن نقصان ہوسکتا تھا اُس سے بھی کہ وہ زیادہ تیاری میں لگ جاتے اُدھرتوجہ زیادہ ہوجاتی اور وہ بلاوجہ ہوتی جبکہ رسول اللہ  ۖ  کی یہ نیت رہی نہیں تھی کہ مکہ مکرمہ پر مسلح حملہ آور ہوںکبھی، بدل ہی لی تھی نیت سوائے اِس صورت کے کہ جو معاہدے کی خلاف ورزی وہ کریں تو اَلگ بات ہے، نہ کریں معاہدے کی خلاف ورزی تو پھر حملے کا کوئی سوال ہی نہیں۔ 
خط کی اطلاع بذریعۂ وحی  :
رسول اللہ  ۖ  کو بذریعۂ وحی اطلاع ملی کہ اُنہوں نے یہ خط بھیجا ہے اور ایک عورت کے ہاتھ بھیجا ہے اور وہ عورت فلاں جگہ ہے تو آپ نے بھیجا، حضرتِ علی رضی اللہ عنہ گئے حضرتِ زبیر رضی اللہ عنہ گئے یا اور کوئی صحابی تھے حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ غالبًا حضرتِ زبیر رضی اللہ عنہ ہی تھے  ٢   دونوں سے کہا کہ وہاں جاؤ روضۂ خاخ ایک جگہ ہے وہاں وہ ملے گی تمہیں جاؤپہنچی ہوئی ہوگی اُس وقت، وہاں تم اُس سے وہ خط لے لینا ۔ وہ گئے تو مل گئی واقعی وہ اُسی صفت کی ایک عورت تھی وہاں جارہی تھی اُس سے کہا کہ دیکھو وہ خط دے دو ،کہنے لگی نہیں میرے پاس کوئی خط نہیں ہے اُنہوں نے کہا نہیں خط ضرور ہے تمہارے پاس۔ اُس کی تلاشی لی یا
   ١   بخاری شریف  ص ٣٧٨   ٢   مشکٰوة شریف  ص ٥٧٧   اور  بخاری شریف  ص ٤٢٢ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter