Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

9 - 64
قرآنِ پاک میں ہے  لَقَدْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ  اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا سے نوازدیا مومنین کو جب وہ بیعت کررہے تھے آپ سے درخت کے نیچے  فَعَلِمَ مَافِیْ قُلُوْبِھِمْ  اللہ تعالیٰ نے اُن کے دلوں کی کیفیت کو جانچ لیا امتحان میں پاس کردیا  فَاَنْزَلَ السَّکِیْنَةَ عَلَیْھِمْ  اُن پر سکون کی کیفیت اللہ نے نازل فرمادی جو خاص رحمت کی علامت ہے  وَاَثَابَھُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاO  وَمَغَانِمَ کَثِیْرَةً یَّأْخُذُوْنَھَا  وغیرہ  یہ سورۂ اِنَّافَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا  میں آتا ہے تو اِن حضرات میں سے کوئی بھی جہنم میں نہیں جائے گا حساب کتاب بھی اگر ہوگا تو بھی اِس درجے کا کہ گویا وہ گناہ گار ہوئے ہی نہیں ہیں کہ وہ جہنم میں جائیں ،اللہ نے اُن کو پھر نیکی کی طرف لگادیا اور جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوجائے جس پر نظر رحمت فرمادے بس وہ پھر چلتی ہی رہتی ہے آگے بڑھتا ہے اُس کا سلسلہ اور اُس میں اُس کو ترقی ہوتی رہتی ہے برابر، گناہوں کی قوت اُس کی کم ہوتی چلی جاتی ہے حتّٰی کہ یہ سب اُس کی مغفرت کا پورا سامان ہوجاتا ہے اُس کے دُنیا سے رُخصت ہوتے ہی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِن کی محبت پر قائم رکھے اور آخرت میں اِن کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعاء  ……
دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 
علامہ جلال الدین سیوطی رحمة اﷲ علیہ تحریر فرماتے ہیں دس چیزیں (سورتیں) دس چیزوں سے بچاتی ہیں  : 
(١)سورئہ فاتحہ اﷲ تعالیٰ کے غضب سے بچاتی ہے (٢) سورئہ یٰسین قیامت کے دن پیاسے رہنے کے لیے مانع ہے (٣) سورئہ دُخان قیامت کی ہولناکیوں سے بچاتی ہے (٤) سورئہ واقعہ فقرو فاقہ سے بچاتی ہے( ٥) سورئہ ملک عذابِ قبر سے بچاتی ہے( ٦) سورہ ٔکوثر دشمنوں کی دشمنی سے بچاتی ہے (٧) سورئہ کافرون موت کے وقت کفر سے بچاتی ہے  (٨) سورئہ اِخلاص منافقت سے بچاتی ہے(٩) سورئہ فلق حاسدوں کے حسد سے بچاتی ہے (١٠) سورہ ٔناس وسوسوں سے بچاتی ہے۔(جواہر پارے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter