Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

23 - 64
گلدستہ ٔ  احادیث 
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب، مدرس جامعہ مدنیہ لاہور  ) 
زمانہ ٔجاہلیت کی چارباتیں جنہیں لوگ نہیں چھوڑیں گے  :
عَنْ اَبِیْ مَالِکِ الْاَشْعَرِیِّ حَدَّثَہ اَنَّ النَّبِیَّ  ۖ  قَالَ اَرْبَع فِیْ اُمَّتِیْ مِنْ اَمْرِ الْجَاہِلِیَّةِ لَایَتْرُکُوْنَھُنَّ اَلْفَخُرُ فِی الْاَحْسَابِ ، وَالطَّعْنُ فِی الْاَنْسَابِ ، وَالْاِسْتِسْقَآئُ بِالنُّجُوْمِ ، وَالنِّیَاحَةُ وَقَالَ اَلنَّائِحَةُ اِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِھَا تُقَامُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَعَلَیْھَا سِرْبَال مِنْ قَطِرَانِ وَدِرْع مِّنْ جَرَبٍ۔
( مسلم ج١ ص٣٠٣  ،  مشکوة ص ١٥٠)
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے ابوسلام کویہ حدیث سنائی کہ نبی کریم  ۖ نے فرمایازمانہ ٔجاہلیت کی چارباتیں ایسی ہیں جنہیں میری اُمت کے (کچھ) لوگ نہیں چھوریں گے : (1 ) حسب پرفخرکرنا (2) نسب پرطعن کرنا(3) ستاروں کے ذریعہ پانی مانگنا(4) نوحہ کرنا۔(نیز)آپ نے یہ بھی فرمایاکہ نوحہ کرنے والی عورت نے اگرمرنے سے پہلے توبہ نہیں کی تووہ قیامت کے دِن اِس حال میں کھڑی کی جائے گی کہ اُس پرقطران اورخارش کی قمیص ہوگی۔ 
ف  :  '' حَسَبْ''  اُن عمدہ خصلتوں کوکہتے ہیں جواگرکسی انسان کے اَندرپائی جائیں تووہ اُن کی وجہ سے اپنے آپ کواچھااوربہترسمجھتاہے، شجاعت وبہادری، سخاوت ودَریادلی، اورفصاحتِ کلام وغیرہ۔ 
نسب پرطعن کرنے کامطلب یہ ہے کہ کسی شخص کے نسب میں اِس طرح عیب جوئی کی جائے کہ فلاں شخص کاباپ براتھااورفلاں شخص کاداداکمترتھا، چونکہ حسب پرفخرکرنے اور نسب پر طعن کرنے کی وجہ سے اپنی بڑائی اوردُوسروں کی حقارت وبرائی لازم آتی ہے اِس لیے یہ دونوں ہی چیزیں مذموم وبری ہیں۔ 
ستاروں کے ذریعہ پانی مانگنے سے مرادیہ ہے کہ کوئی شخص ستاروں کی تاثیرپربارش کی اُمید رکھے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter