Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

18 - 64
عو ر توں کے رُوحانی امراض 
(  از اِفادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ  )
 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی  :
بعض عورتوں نے مجھ سے مرید ہونا چاہا تو میں نے اُن سے شرط لگادی کہ رسمیں چھوڑنا پڑیں گی۔ کہنے لگیں کہ میرے کچھ ہے ہی نہیں ،نہ بال نہ بچہ میں کیار سمیں کروں گی۔ میں نے کہا کروگی تو نہیں لیکن صلاح مشورہ تو ضرور دو گی ۔یہ پرانی بوڑھیاں رسموں کے معاملہ میں گویا شیطان کی خالہ ہوتی ہیں۔خود اگر نہ کریں تو دُوسروں کو بتلاتی ہیں ۔چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ جن عورتوں کی اولاد نہیں وہ خود تو کچھ نہیں کرتیں لیکن دُوسروں کو تعلیم دیتی ہیں۔ کوئی پوچھے اُس کو کیا شامت سو ار ہوئی ہے ۔اُس کو تو یہ مناسب تھا کہ تسبیح لے کر مصلیٰ پر بیٹھ جاتی کچھ فکر تو ہے نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سب فکروں سے خالی رکھا تھا۔(کاش )وقت کی قدر جانیں مگر یہ ہر گز نہ ہو گا بس یہ مشغلہ ہو گا کہ کسی کی غیبت کر رہی ہیں ۔کسی کو رائے دے رہی ہیں گویا یہ بڑی بنتی ہیں۔بات بات میں دخل دیتی ہیں۔
یاد رکھو زیادہ بولنے سے کچھ عزت نہیں ہوتی ۔عزت اُسی عورت کی ہوتی ہے جو خاموش رہے ۔ اگر خاموش ہو کر ایک جگہ بیٹھ کر اللہ کا نام لے (تسبیح پڑھے )تو اِس کی تو بڑی قدر اور وقعت ہوتی ہے ۔مگر باتیں کرنے کی جن کو عادت ہو جاتی ہے یہ کیسے چھوٹ سکتی ہے۔خواہ ذلت خواری ہو کوئی اِن کی بات بھی کان لگا کر نہ سنے لیکن اِن کو اپنی ہانکنے سے کام ۔عورتیں اِس کو سن کر کہا کرتیں ہیں کہ بیٹھ تو جائیں لیکن کوئی چین تو لینے دے ۔میں کہتا ہوں کہ تم اپنے منہ کو جب گوند لگا کر بیٹھو گی (یعنی بالکل خاموش رہو گی )تو کیا کسی کا سر پھر ا ہے (کوئی پاگل ہے )جو تم سے مزاحمت (مقابلہ )کرے۔زیادہ دَنگاہ فساد اور گناہ بولنے ہی سے ہوتے ہیں ۔ واقعی زیادہ گناہ ہم لوگوں سے اِس زبان ہی کی بدولت ہوتے ہیں۔اِس مضمون کو مرد اور عورتیں سب یاد رکھیں لیکن آج کل مشکل یہ ہے کہ آنسو بہالیں گے آہیں بھر لیں گے اور سن کر کہیں گے کہ بس جی ہمارا کیا ٹھکانہ ہے ۔ صاحبو! اِن باتوں سے کام نہیں چلتا کام تو کرنے ہی سے ہوتا ہے پس کام کرو اور باتیں نہ بگھارو۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter